عبدالغنی مجید کو جیل کی بجائے کہاں منتقل کر دیا؟ جیل حکام نے کیا عدالت میں انکشاف

جعلی اکاؤنٹس کے ٹھٹھہ واٹرسپلائی ریفرنس کی سماعت 15 اکتوبرتک ملتوی کر دی گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں ملزمان پر آج فرد جرم عائد نہ کی جا سکی ،ملزم عبدالغنی مجید کوآج احتساب عدالت اسلام آباد پیش نہ کیا جا سکا ،اڈیالہ جیل کے حکام نے عدالت کو بتایا کہ عبدالغنی مجید بیمار ہیں اور اسپتال میں منتقل کر دیاہے،

مناہل مجید اور اعجاز میمن احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے ،عدالت نے دونوں ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظورکرلیں ،عدالت نے اگلی سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا

نیب نے عبدالغنی مجید کی ایک اور انکوائری میں گرفتاری مانگ لی،نیب نے عبدالغنی مجید کے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کے لئے درخواست دائر کر دی،نیب کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ عبدالغنی مجید سے گنے کے کاشتکاروں کی سبسڈی میں خورد برد کی تفتیش کرنی ہے ،

زرداری کا بچنا اب مشکل، منی لانڈرنگ کیس کا مبینہ مرکزی ملزم بنا وعدہ معاف گواہ

جعلی اکاؤنٹس کیس میں کس نے پلی بارگین کے تحت 1 ارب 11 کروڑ کی پہلی قسط جمع کروائی، تہلکہ خیر انکشاف

حکومت کو نکالنے کیلئے سیاسی قوتوں کو آگے ہونا ہو گا، آصف زرداری

عدالت نے نیب سے کیس کا مکمل ریکاڑد طلب کر لیا،نیب کی درخواست پر عبدالغنی مجید کو بھی نوٹس جاری کر دیئے گئے،عدالت نے کیس کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی.

سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھی عبدالغنی مجید اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیں،

زرداری کا بچنا اب مشکل، منی لانڈرنگ کیس کا مبینہ مرکزی ملزم بنا وعدہ معاف گواہ

Comments are closed.