اگلے 24 گھنٹوں میں کسی بھی وقت عمران خان گرفتار ہوسکتے
اسلام آباد پولیس عمران خان کے وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کیلئے آئندہ 24 گھنٹوں میں زمان پارک جائے گی۔ جبکہ نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے خاتون جج کو دھمکانے اور توشہ خان کیس میں عدم پیشی پر اسلام آباد کی دو عدالتوں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے دو ناقابل ضمانت وارنٹس گرفتاری جاری کیے ہیں جس کے بعد اسلام آباد پولیس کی ٹیم گرفتاری کیلئے لاہور پہنچ چکی ہے۔
جبکہ اسلام آباد پولیس کی ٹیم جب لاہور پہنچی تو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان زمان پارک سے داتا دربار تک ریلی لے کر نکلے ہوئے تھے لیکن داتا دربار پہنچنے سے قبل ہی بلٹ پروف گاڑی سے مختصر خطاب کر کے واپس چلے گئے۔ داتا دربار پر منتظر کارکن مایوس ہوگئے جبکہ عمران خان نے خطاب میں اتوار کو 2 بجے مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کردیا ہے۔ خیال رہے کہ جب عمران خان ریلی میں مصروف تھے اسلام آباد پولیس، لاہور پولیس کے ساتھ حکمت عملی طے کرنے کیلئے اجلاس کر رہی تھی۔ جبکہ نجی ٹی وی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور اور اسلام آباد پولیس کے افسران کا کئی گھنٹے تک جاری رہنے والا اجلاس ختم ہوگیا ہے جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسلام آباد سے آنے والی پولیس ٹیم کی مکمل معاونت کی جائےگی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ لاہور پولیس، اسلام آباد پولیس ٹیم کو عمران خان کی رہائش گاہ تک رسائی دینے میں تعاون کرے گی، اسلام آباد پولیس زمان پارک جانے سے پہلے عمران خان کے چیف سکیورٹی افسر سے بھی رابطہ کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کیلئے اسلام آباد پولیس زمان پارک جائےگی۔
مزید یہ بھی پڑھیں
عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ
خیال رہے کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے خاتون جج کو دھمکانے کے کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں اور عدالت نے 29 مارچ کو چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس کے علاوہ اسلام آباد کی دوسری عدالت نے ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود آج توشہ خانہ کیس میں پیش نہ ہونے پر عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔








