اگلے 3 ماہ تک قیمتوں میں کمی کا کوئی امکان نہیں،شوکت ترین نے "نوید” سنا دی

0
43

اگلے 3 ماہ تک قیمتوں میں کمی کا کوئی امکان نہیں،شوکت ترین نے "نوید” سنا دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک ترمیمی بل پاس ہوگا آپ دیکھتے جائیں،

اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ٹیکس دہندگان پر تھرڈ پارٹی آڈٹ کیلئے زیادہ دباو نہیں ڈالیں گے،ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں،معیشت کی بہتری کے لیےآئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا، اب معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے اگلے 3 ماہ تک قیمتوں میں کمی کا کوئی امکان نہیں حکومت کو بہت سے معاشی چیلنجز کا سامنا رہا،کورونا کی وجہ سے بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑکورونا کی وجہ سے دنیا بھر میں اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،ملک میں جاری مہنگائی مصنوعی ہے۔ اس کیساتھ ہمارا تجارتی خسارہ بھی بڑھا ہے، ہو سکتا ہے کہ اگلے دو تین ماہ اشیا کی قیمتیں کم نہ ہوں۔

شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ خوردنی تیل، پٹرولیم مصنوعات، دالوں کی قیمتوں میں عالمی سطح پر اضافہ ہوا ،آئی ٹی برآمدات میں اضافے سے معیشت کو استحکام ملا،تعمیرات اور ٹیکسٹائل شعبوں کو مراعات دی گئیں ،افغان بحران کے باعث ہماری کرنسی پر بھی دباؤ آیا ،کورونا کے باوجود صنعتی پہیے کو رکنے نہیں دیا گیا ،برآمدات کو بڑھانے کیلئے بھرپور اقدامات کیے گئے،پسماندہ طبقات کے ریلیف کیلئے احساس راشن پروگرام لے کر آئے تعمیرات اور ٹیکسٹائل شعبوں کو مراعات دی گئیں کسانوں کو بلاسود قرضے دیئے جارہے ہیں،

واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

شوہر نے گھریلو جھگڑے کے بعد بیوی پر تیزاب پھینک دیا

تیزاب گردی کا شکار "مریم” کا انصاف کا مطالبہ

شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا

بے اولاد ہیں، بچہ خرید لیں، بچے پیدا کرنے کی فیکٹری، تہلکہ خیز انکشاف

لاہور پریس کلب کے باہر فائرنگ، کرائم رپورٹر جاں بحق

Leave a reply