اگلے دو ہفتے تک ملک بھر میں لاک ڈاؤن برقرار رہےگا، وزیراعظم نے اعلان کر دیا
اگلے دو ہفتے تک ملک بھر میں لاک ڈاؤن برقرار رہے گا، وزیراعظم نے اعلان کر دیا
باغی ٹی وی :وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس پھیلنے کے خطرات کے پیش نظر ملک بھر میں لاک ڈاؤن اگلے دو ہفتے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا قومی رابطہ کمیٹی اجلاس کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد پاکستان سمیت پوری دنیا میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔ ہم نے انتہائی مشکل حالات میں لاک ڈاؤن پر عمل کیا۔ غریب طبقے کو اس سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے پاکستان میں کورونا وائرس اتنی تیزی کیساتھ نہیں پھیل سکا، تاہم اس کے باجود احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے، اس وبا کے پھیلنے کا خطرہ ابھی تک موجود ہے۔ ہمیں احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا کیونکہ یہ وائرس کسی وقت بھی پھیل سکتا ہے
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا تھا جس میں کابینہ اراکین نے کہا کہ احتیاط سے ہی کرونا کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے اس لئے لاک ڈاؤن میں دو ہفتے کی توسیع کی جائے ،لاک ڈاؤن میں توسیع کا حتمی فیصلہ نیشنل کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا
گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے لاک ڈاؤن میں توسیع کی تجویز دی تھی جس کی وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی تائید کی تھی، لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ آج ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا