اگلے 3 روز موسم ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش کی پیش گوئی
محکمہ موسمیات نے اگلے 3 روزکے دوران سمندرکے نچلی سطح کے بادلوں کے سبب موسم ابر آلود رہنے اورہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹرکی جانب سے جاری پیش گوئی کے مطابق اگلے 3 روزکے دوران شہرکا موسم معتدل رہنے کی توقع ہے، شہر کا موسم مجموعی طورپرابرآلود اورمعمول سے تیزہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندر کے نچلی سطح کے بادلوں کے سبب 3روز کے دوران ہلکی بارش اوربوندباندی کا امکان رہے گا تاہم تیزبارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفراز کے مطابق اگست کے پہلے ہفتے تک شہر میں کسی نئے مون سون سلسلے کی توقع نہیں کی جارہی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پیرکو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، صبح کے وقت کم سے پارہ 28ڈگری رہا،ہوامیں نمی کاتناسب صبح کے وقت 78جبکہ شام کو 75فیصد ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پیرکو شہر میں تندوتیزہوائیں چلیں جس کی رفتار45کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی، منگل کو موسم ابرآولود اور تیزہوائیں چلنے کی توقع ہے، زیادہ سے زیادہ پارہ 31سے33ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔