صدر ڈاکٹر عارف علوی سے آڈیٹر جنرل آف پاکستان جاوید جہانگیر کی ملاقات ہوئی ہے . صدر عارف علوی نے کہا کہ آڈیٹر جنرل ادارے کے اندر موجود خرابیوں کو دور کرنے کیلئے ایک ماہ میں روڈ میپ تیار کریں، معمولی مسائل میں اُلجھنے کی بجائے ادارے میں موجود شدید بےضابطگیوں کی نشاندہی کی جاۓ.
آڈیٹر جنرل کی صدر کو اے جی پی آفس کے کارکردگی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے ادارے کی استعداد کار میں بہتری لانے کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی ہے.
صدر عارف علوی نے کہا کہ آڈیٹر جنرل ادارے میں موجود کمزوریوں کی نشاندہی کریں اور قابل عمل حل تجویز کریں، آڈٹ آٹومیشن کے عمل کو تیزی سے مکمل کریں تاکہ ادارے میں شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے.