اپنامنفرد مقام بنائیں اگرآپ رسک نہیں لیتےتوآپ اداکارنہیں کہلائیں گے سنیل شیٹھی کا نئے اداکاروں کو مشورہ

بالی ووڈ کے سینئیر اور لیجنڈری اداکار سنیل شیٹھی نوجوان اداکاروں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنا منفرد مقام بنائیں، اگر آپ رسک نہیں لیتے تو آپ اداکار نہیں کہلائیں گے-

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ پر 3 دہائیوں تک راج کرنے والے ایکشن ہیرو سنیل شیٹھی نے ایک انٹر ویو میں کہا کہ میں سمجھتا ہوں انڈسٹری اب بہت تبدیل ہوگئی ہے اور میں اس میں اپنے کردار سے مطمئن ہوں میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں لگے بندھے کردار ادا نہیں کرتا بلکہ میں فلموں کیلئے بہت احتیاط سے کردار چنتا ہوں۔

سنیل شیٹھی نے کہا کہ میں دیگر اداکاروں اور خاص طور پر ٹائیگر شروف اور ایوشمان کھرانا جیسے نوجوان اداکاروں کی طرح ہر ایک کے ساتھ کام نہیں کرسکتا بلکہ میں ایک مخصوص بینر تلے کام کرنے کو ترجیح دیتا ہوں اور میرے لیے یہ بات بھی معنیٰ رکھتی ہے کہ میری فلم کا ہدایت کار کون ہے-

اداکار نے ساتھ ہی کہا کہ لیکن میں ٹائیگر اور ایوشمان کی تعریف کرنا چاہوں گا کہ وہ بینرز کے بجائے ہدایت کار کے ساتھ کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

سنیل شیٹھی نے نوجوان اداکاروں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنا منفرد مقام بنائیں، اگر آپ رسک نہیں لیتے تو آپ اداکار نہیں کہلائیں گے، سلمان خان ، اجے دیوگن، اکشے کمار کو دیکھیں انہوں نے اپنا مقام خود بنایا ہے اور یہاں تک پہنچے۔

انہوں نے کہا کہ آج لوگ صرف باکس آفس دیکھتے ہیں اس لیے میں کہتا ہوں کہ کوئی بھی فلمساز میرے ساتھ 50 کروڑ کی فلم کرنے کے لیے تیار نہیں ہوگا لیکن وہ اکشے کمار کے ساتھ 500 کروڑ کی فلم بنالے گا۔

واضح رہے کہ سنیل شیٹھی نے بالی ووڈ انڈسٹری کو ’بارڈر‘، ’کانٹے‘، ’مہرا‘، ’ہیرا پھیری‘ اور آوارا پاگل دیوانہ‘ جیسی کامیاب فلمیں دیں۔

Comments are closed.