اداکار سید جبران جو کہ اکثر ڈراموں میں سنجیدہ اداکاری کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنے آن ائیر پراجکٹس پر بات کی انہوں نے کہا کہ اگر کسی کی وائف ہے تو اسکی گرل فرینڈ نہیں ہونی چاہیے. اگر وائف نہیں ہے اور کوئی سنگل ہے تو پھر ٹھیک ہے وہ جو مرضی کرے لیکن شادی شدہ ہوتے ہوئے کسی کی بھی گرل فرینڈ نہیں ہونی چاہیے. سید جبران نے مزید کہا کہ انسان کو اخلاقیات کا دامن نہیںچھوڑنا چاہیے. سید جبران کا کہنا ہےکہ وہ کسی بھی پراجیکٹ کو بہت سوچ سمجھ کرسائن کرتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کردار ایسا ہو جو کہانی کو آگے لیکر چل رہا ہو. واضح رہے کہ سید جبران نے اس برس فلمی دنیا میں بھی قدم رکھا ہے ان
کی فلم گھبرانا نہیں ہے نے باکس افس پر اچھا بزنس کیا. عموما سید جبران سنجیدہ کردار ادا کرتے ہیں لیکن انہوں نے فلم گھبرانا نہیں ہے میں ہلکی پھلکی کامیڈی کردار کیا جسے شائقین نے بے حد پسند کیا. گھبرانا نہیں ہے اداکار زاہد احمد کی بھی پہلی فلم تھی لیکن ساری کی ساری داد سید جبران حاصل کر گئے. سید جبران مزید فلموں میں بھی دکھائی دیں ان کے پائپ لائن میں کچھ پراجیکٹس ہیں دیکھنا یہ ہے کہ ان کی دوسری فلم کب سینما گھروں کی زینت بنے گی.