اگر میں فلم بنانے کے قابل ہوا تو حقائق پر ہی بناؤں گا کیونکہ جُھوٹی تاریخ قوموں کو دولے شاہ کے چوہوں میں تبدیل کر کے شدید نقصان پہنچاتی ہے جمال شاہ

مجسمہ ساز ، اداکار اور ثقافتی کارکن جمال شاہ کا جُھوٹی تاریخ پر مبنی فلموں پرتنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ وہ فلم بنانے کے قابل ہوئے تو حقیقی تاریخی حقائق پر ہی فلم بنائیں گے-

باغی ٹی وی : معروف ادکار جمال شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں افغانیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور لکھا کہ جن افغانیوں نے پاکستان اور امریکہ کے ساتھ مل کر جُھوٹے جہاد کے ذریعے اپنا وطن برباد کیا اُن پر کئی فلمیں بننی چاہئیں ۔


جمال شاہ نے لکھا کہ وہ بھی واقعی ہمارے نمک حراموں کی ہی طرح نمک حرام اور وطن فروش تھے۔اُس جُھوٹے جہاد نے ہی پاکستان کا بھی بیڑہ غرق کردیا جبکہ کچھ لوگو نے بے تحاشا مال و دولت اکھٹی کی-

جمال شاہ نےاپنے ایک اور ٹویٹ میں موجودہ غیر حقیقی حقائق پر بنائی جانے والی فلموں پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اگر میں یہ فلم بنانے کے قابل ہُوا تو سب سے عہد ھے کہ فلم حقائق پر ہی بنائی جائے گی-


انہوں نے لکھا تاکہ ہماری نوجوان نسل کو ہماری مُلکی تاریخ کے حقائق کا پتہ چل سکے۔ جُھوٹی تاریخ قوموں کو دولے شاہ کے چوہوں میں تبدیل کر کے شدید نقصان پہنچاتی ہے-

جمال شاہ کی اس ٹویٹ پر صارفین نے ردعمل دیتے ہوئے مختلف تبصرے کئے-


طاہر نامی صارف نے لکھا کہ جمال لالا, مجھے نہیں یقین کے حقیقت پر مبنی فلم پاکستان میں چلنے دی جائے گی, کیونکہ اس سے پہلے ایک فلم "مالک” بنی تھی جس میں کچھ واقعات ایسے تھے جو حقیقت پر مبنی تھے.اس فلم کے لیڈ ایکٹر اور ڈائریکٹر عظیم صاحب کی جو حالت انہوں نے کی سب کے سامنے ہے


ارشد حسن نامی صرف نے لکھا کہ مسئلہ یہ ہے کہ حقائق کیا تھے. ہر ایک نے حقائق اپنی اپنی پسند کے مطابق بنائیے ہوے ہیں. فوج کی پسند کے حقائق کچھ اور ہیں. PPP, کی پسند کچھ اور ہے، مسلم لیگ اور ANP کے کچھ اور. PTI کی تو خیر مسئلہ نہیں وہ لانے والوں کے ساتھ متفق ہو جائیں گے.


عمر نامی صارف نے لکھا کہ مجھے ڈر ہے کہ آپکے اس علان کے بعد ہی کسی ادارے کی طرف سے آپکو یا تو کوئی نوٹس آجاۓ گا,
یہ آئی ایس پی آر سے انٹرنشپ کرنے والے سوشل میڈیا کے جوان آپکو غدار قرار دینے کیلۓ میدان میں آجاۓ گے- پاکستان میں صحیح تاریخ بتانا پڑھانا نا قابل معافی جرم ہے بلکہ غداری ہے.اللہ حفاظت فرمائے-


احسان نامی صارف نے لکھا کہ آپ کیا دولے شاہ کے چوہے بن گئے ہیں؟ میں تو نہیں بنا کیونکہ میں نے سسٹم کو کھلی آنکھوں سے دیکھا ہے، ویسے نقصان تو سچی تاریخ نے پہنچایا ہے،جھوٹی ہوتی تو شاید دل رکھ لیتی.


احمد عظیم نمی صارف نے لکھا کہ استاد محترم ۔ یہ وطن عزیز پاکستان ہے۔ یہاں کچھ بھی حقاٸق پر مبنی نہیں ہوتا۔ حقاٸق پر کوٸ فلم بناٸ تو لوگ آپ کے حقاٸق ڈھونٹتے رہ جاٸیں گے۔ اللہ آپ کو خیریت سے ہمارے سروں پر سلامت رکھے۔

کاش کہ ہم ایک دوسرے کے بارے میں بات کرنے کی بجائے ایک دوسرے سے بات کرنا سیکھ لیں نعمان اعجاز

پنجاب حکومت نے ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کے ساتھ سینماؤں اور تھیٹرز کو کھولنے…

Comments are closed.