اسرائیل سے معاہدہ: یو اے ای کیلئے امریکی ہتھیاروں کی خریداری کی راہ ہموار ہوگی، ماہرین

0
35

واشنگٹن :اسرائیل سے معاہدہ: یو اے ای کیلئے امریکی ہتھیاروں کی خریداری کی راہ ہموار ہوگی، ماہرین،اطلاعات کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی تعلقات معمول پر آنے سے خلیجی عرب ملک میں امریکی ہتھیاروں کی مزید فروخت کی راہ ہموار ہوگی۔

دو روز قبل متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان ‘امن معاہدہ’ ہوا تھا جس کے تحت دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات بحال ہوجائیں گے۔

معاہدے کے مطابق اسرائیل مقبوضہ مغربی کنارے کے حصوں کے یکطرفہ الحاق کے اپنے منصوے کو مؤخر کردے گا۔

اس معاہدے کے بارے میں امریکی صدر نے اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیلی اور متحدہ عرب امارات کے وفود آئندہ ہفتوں میں سرمایہ کاری، سیاحت، براہ راست پروازوں، سلامتی اور باہمی سفارتخانوں کے قیام سے متعلق دوطرفہ معاہدوں پر دستخط کریں گے۔

اس معاہدے کے بعد متحدہ عرب امارات، مصر اور اردن کے بعد اس نوعیت کا معاہدہ کرنے والا تیسرا عرب ملک بن گیا ہے، اسرائیل کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت میں خصوصی رسائی حاصل ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی ‘رائٹرز’ کے مطابق نیشنل پبلک ریڈیو کو انٹرویو کے دوران اسرائیل میں امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈمین نے کہا کہ ‘اماراتی جتنے اسرائیل کے دوست ہوں گے، اسرائیل کے پارٹنر ہوں گے، امریکا کے علاقائی اتحادی ہوں گے، میرے خیال میں اس سے یقینی طور پر خطرے کے جائزے میں تبدیلی آئے گی اور مستقبل میں ہتھیاروں کی فروخت سے متعلق یو اے ای کو فائدہ ہوگا۔’

امریکا نے اسرائیل کو یہ ضمانت دے رکھی ہے کہ وہ عرب ممالک کے مقابلے میں زیادہ جدید ہتھیار حاصل کرے گا، جو اسے پڑوسی ممالک پر ‘معیاری ملٹری ایج’ دیں گے۔

Leave a reply