ٹھٹھہ : محکمہ زراعت بند ،ملازمین گھر بیٹھے تنخواہیں لینے لگے،عمارتوں کی دیکھ بھال کیلئے صرف چندملازمین کی حاضری

باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ(راجا قریشی نامہ نگار) محکمہ زراعت بند ،ملازمین گھر بیٹھے تنخواہیں لینے لگے کر،عمارتوں کی دیکھ بھال کیلئے صرف چندملازمین کی حاضری
تفصیلات کے مطابق پاکستان ایک زرعی ملک ہے ،اس کی 70فیصد آبادی دیہاتوں میں رہتی ہے اور بیشترلوگوں کی زندگی کادارومدار زراعت پر ہے اور زراعت کوہی پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی کہا جاتا ہے لیکن ٹھٹھہ میں یہ سب الٹ ہوچکا ہے ،جس محکمہ نے کسانوں کی فصلوں کی کاشت سے برداشت تک کے مراحل کی راہنمائی کرنی تھی اور پیداوار بڑھانے کے طریقے بتانے تھے،فیلڈآفیسر سے لیکرڈپٹی ڈائریکٹرتک کے تمام ذمہ داران کا پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی کی مضبوطی یعنی زراعت کی ترقی میں اہم کردار ہوتا ہے لیکن ٹھٹھہ میں الٹی گنگا بہنے لگی کرپشن وہوس زرنے محکمہ زراعت کی بنیادیں کھوکھلی کرڈالیں،اس وقت محکمہ زراعت کے آفس میںتقریباََ 100 کے قریب ملازم ہیں اتنی بڑی تعداد میں ملازم ہونے کے باوجود صرف چار سے پانچ ملازمین کا دفترآنابہت سے سوالات کو جنم دیتا ہے جوکہ تمام ملازمین گھر بیٹھے تنخواہیں لے رہے ہیںذرائع کاکہناہے کہ جوملازمین ڈیوٹی پر نہیں آتے اور اپنے گھروں میں یاکوئی دوسرے کاروبار میں مصروف ہیں وہ اپنی تنخواہ میں سے ماہانہ کی بنیاد پر ہیڈکلرک ،اکائونٹنٹ اورڈپٹی ڈاریکٹرزراعت کو باقاعدہ منتھلی دیتے ہیں،مبینہ طور پرکرپٹ آفیسر کی وجہ سے محکمہ زراعت ٹھٹھہ تباہی کے دہانے پہنچ چکا ہے ،عوامی وسماجی حلقوںاور کسانوں نے پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی زراعت کومزیدتباہی سے بچانے کیلئے سیکرٹری زراعت سندھ،چیف سیکرٹری سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

Leave a reply