سرگودہا میں کالے بادلوں کا راج، کہیں کہیں بارش

0
30

سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) سرگودہا میں آج علی الصبح کالے بادلوں نے ڈیرے جما لیے کہیں کہیں بارش بھی ہوئی جس سے موسم خوشگوار اور سہانا ہو گیا ہے جبکہ شدید سردی کی لہر بھی آگئی ہے ، گندم کی کاشت شروع ہو چکی ہے کسان اس کو باران رحمت قرار دے رہے ہیں ، کینو کی فصل بھی تیار ہے بارش سے کینو میں مٹھاس اور صحت میں اضافہ ہو گا ، جبکہ زرعی اجناس میں موسمی سبزیاں بھی کاشت کی جا رہی ہیں جس میں گاجر ، مولی ، شلجم ، پیاز، لہسن ، مٹر ، پالک ، ساگ کی کاشت کسان زیادہ کرتے ہیں ایسے موقع پر بارش سے ان اجناس کی کاشت میں بھی اضافہ متوقع ہے ،سرگودہا میدانی علاقہ ہے جہاں زمینی پانی انتہائی خراب ہے اور 70فیصد علاقے کا انحصار زراعت پر ہے جبکہ زراعت کی پیداوار کا انحصار نہری پانی اور بارش پر ہے جیسے ہی گندم کی کاشت کا موسم آتا ہے ہر سال نہری پانی کی بندش کر دی جاتی ہے گزشتہ سال بھی گندم کی پیداوار خاصی کم رہی ہے جس کی وجہ عین وقت پر نہری پانی کی بندش تھی

Leave a reply