مزید دیکھیں

مقبول

احد رضا میر کا مداحوں کے لئے خصوصی پیغام

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احد رضا میر نے اپنی شادی کی پہلی سالگرہ پر نیک تمناؤں اور مبارکباد کے پیغامات پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے-

باغی ٹی وی : سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر احد رضا میر نے اپنی اور اہلیہ سجل علی کی دلکش تصویر شیئر کی ہے احد رضا میر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں اپنے مداحوں کے لیے خصوصی پیغام بھی لکھا۔

اداکار نے لکھا کہ مجھے معلوم ہے، میں نے دیر کردی لیکن میں اپنے اُن تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے میری اور سجل کی شادی کی پہلی سالگرہ کو خاص بنایا۔

اُنہوں نے لکھا کہ ہمیں واقعی ایسا ہی لگا جیسے آپ نے ہمارے ساتھ ہماری شادی کی سالگرہ منائی آپ میں سے ان لوگوں کا بھی بہت شکریہ جنہوں نے ہماری شادی کی سالگرہ کو ایک بہترین ماحول دیا اور یہ ہمارے لیے اب تک کا بہترین تحفہ تھا۔

اداکار نے مزید لکھا کہ ہم اپنے تمام مداحوں سے بہت پیار بھی کرتے ہیں اور اُن کے شُکر گُزار بھی ہیں۔

آخر میں احد رضا میر نے اپنی اہلیہ سجل علی سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ واہ! کیا خوبصورتی ہے۔

واضح رہے کہ سجل علی اور احد رضا میر گزشتہ سال لاک ڈاؤن کے دوران بیرون ملک چند قریبی دوستوں اور رشتے داروں کی موجودگی میں سادگی سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔