لاہور پولیس نے اہم گروی گرفتار کر لیا۔ باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس سبزہ زار نے کارروائی کی۔ جس کے نتیجے میںچوری کی وارداتوں میں ملوث قاسم عرف ملکو چور گینگ کے 3ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ گرفتارملزمان میں گینگ کا سرغنہ قاسم اوراس کے2 ساتھی خواجہ اویس اور عامر شامل ہیں۔ گرفتارملزمان سے 2موٹر سائیکلیں،12موبائل فونز، نقدی اورناجائز اسلحہ بھی بر آمد کیا گیا ہے۔ ہولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور گرفتار ہونے والے ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، جس کا اعتراف بھی کر لیا گیا ہے۔ انویسٹی گیشن پولیس سبزہ زار نے ملزمان کوجدید ٹیکنالوجی کی مددسے گرفتارکیا۔ ایس پی صدر انویسٹی گیشن منصور قمر کی طرف سے چور گینگ کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی۔

- Home
- جرائم و حادثات
- اہم گروہ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا، گروہ کس طرح کی وارداتوں میں ملوث تھا؟