ماہرہ خان نے سینیئر اداکار کی جانب سے خود پر ہونے والی تنقید کا جواب میں کہا ہے

پاکستان کی سب سے مقبول اداکارہ ماہرہ خان نے سینیئر اداکار کی جانب سے خود پر ہونے والی تنقید کے جواب میں کہا ہے کہ وہ عموماً خاموشی اختیار کرتی ہیں کیونکہ ہم اداکار ہیں اور لوگ ہمارے بارے میں کچھ نہ کچھ کہتے ہی ہیں چاہے وہ وہ سینیئر اداکار ہوں، اداکار ہوں یا پھرعوام۔

انڈپینڈنٹ اردو سے خصوصی بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’یہ مسئلہ سوشل میڈیا کی وجہ سے بہت بڑا بن گیا اور جب پوری شوبز انڈسٹری نے مجھے مکمل سپورٹ کیا، جس کی میں بہت شکر گزار ہوں، کیونکہ یہ ایسا وقت تھا جب مجھے معلوم ہوا کہ اچھا تو انڈسٹری میرے بارے میں ایسے احساسات رکھتی ہے۔‘

انھوں نے بتایا کہ ’مجھے یہ نہیں معلوم تھا، کیونکہ میری ان سب سے ویسے دوستی نہیں ہے۔ یہ میرے لیے بہت بڑی چیز تھی۔‘

’جہاں تک میرا ردِعمل ہے تو وہ یہ ہے کہ یہ کسی کی رائے ہے، اور مجھے یہ محسوس ہوتا ہے کہ ایک چیز بہت ضروری ہے کہ تھوڑا سا ہمیں اپنے آپ کو ذرا کنڑول کرنا پڑے گا کہ ہم دوسرے کی عزت کریں یعنی فنکار ایک دوسرے کی عزت کریں۔ کیونکہ اگر ہم ایک دوسرے کی عزت نہیں کریں گے تو پھر ہمیں کوئی حق نہیں ہے کہ ہم جاکر ٹرولز دیکھیں اور کہیں کہ دیکھیں کہ لوگ ہمیں یہ یا وہ کہتے ہیں۔ میرے خیال میں یہ ضروری ہے کہ ہم ایک دوسسرے کی عزت کریں۔‘

ماہرہ خان کہتی ہیں کہ ماں کا کردار تو میں نے اپنے ڈرامہ ’ہمسفر میں نبھایا تھا اور میں مزید نبھاؤں گی اور میرا ارادہ ہے کہ میں شوبز میں رہوں اور نانی دادی کے بلکہ پڑنانی کے کردار بھی ادا کروں۔‘

اسی بارے میں: ماہرہ خانفلمسوشل میڈیا

Comments are closed.