انتظار ہوا ختم، عہد وفا آج رات 8 بجے

0
163

ڈی جی آئ ایس پی آر جنرل آصف غفور کی پروڈکشن میں بننے والا ڈرامہ آج رات ہم چینل پر 8 بجے اپنی پہلی قسط نشر کرے گا.

عہد وفا میں عہد رضا میر، عثمان خالد بٹ، احمد علی، علیزہ اہم کرداروں میں نظر آئیں گے. پاکستان آرمی کی بہادری اور محب وطنی پر مبنی ڈرامہ ہمیں اس وقت کی یاد دلائے گا جب دشمنوں نے ہم پر حملہ کرنے کی کوشش کی اور ہمارے نوجوانوں نے ان کے اینٹ کا جواب پتھر سے دیا.

1965 میں ایم ایم عالم کی بہادری سے لے کر اب تک دشمنوں نے ہمارے وطن پر جب بھی بری نظر ڈالنے کی کوشش کی ہے ہمارے نوجوانوں نے ان کا استقبال ہمیشہ سرپرائز دے کر کیا ہے.

یاد رہے 27 فروری کو جب بھارت کے ابھی نندن نے پاکدتان پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو پاکستانی جوانوں نے ان کا طیارہ گرایا اور اس کے ساتھ اچھا سلوک کیا. ہمارے وزیراعظم نے امن کے لیے بھارت کا سپاہی واپس کر دیا لیکن بھارت سمجھتا ہے کہ ہم بزدل ہیں.

ملکی تاریخ اور جرات پر مبنی ڈرامہ دیکھنا نہ بھولیں آج رات 8 بجے ہم ٹی وی پر.

Leave a reply