کشمیریوں‌ سے یکجہتی کیلئے کل ملک بھر میں ہو گا احتجاج، قوم باہر نکلے، عمران خان کی اپیل

0
36

وفاقی دارالحکومت کے تمام چوراہوں پرٹریفک سگنل کل 12 بجے ریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے قوم کل باہر نکلے، سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قوم کل دن 12 سے ساڑھے 12 تک کشمیریوں کے لیے نکلے اور ان سے اظہار یکجہتی کرے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کل جمعہ کے دن ملک بھر میں دن 12 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک تمام انسان اور گاڑیاں رک جائیں گی، وزیراعظم عمران خان ارکان اسمبلی کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاﺅس کے سامنے آئیں گے اور نوجوانوں اور طلباء سے خطاب کریں گے، حکومت پاکستان کی اپیل پر کل ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے، ملک بھرمیں عوام گھروں دفاتر سے باہر نکل کرروڈ پرجمع ہوں گے ،نماز جمعہ کے اجتماعات میں کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی،

ملک بھر کی طرح‌ وفاقی دارالحکومت کی شاہراہوں پر کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے احتجاج کیا جائے گا، ٹھیک 12 بجےسائرن بجیں گے اور قومی ترانہ پڑھا جائے گا، قومی ترانے کے بعد کشمیرکا ترانہ بھی پڑھا جائے گا، اسلام آباد ٹریفک پولیس کو اس حوالےسےآگاہ کردیا گیاہے، فیصلہ کیا گیا ہے کہ سگنل آدھےگھنٹےتک ریڈ اورٹریفک رکی رہےگی، ضلعی انتظامیہ کےزیراہتمام مرکزی اجتماع ڈی چوک پرہوگا،

پی ٹی آئی کے وزرااورمقامی قائدین بھی ڈی چوک میں جمع ہوں گے،

Leave a reply