اہل فلسطین نے وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کر دیا
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ بڑے ممالک کے دباؤ کے باوجود پاکستان کی جانب سے فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کو بے حد سراہتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کے نام ایک خط میں فلسطین کے صدر محمود عباس نے فلسطین کی جدوجہد سے متعلق پاکستان کے مؤقف پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی کاز سے متعلق پاکستان کی حمایت اور غیر متزلزل موقف قابل تحسین ہے۔ بڑے ممالک کے دباؤ کے باوجود آپ کی فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کو بے حد سراہتے ہیں۔
محمود عباس کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کیلئےانصاف کا مطالبہ آپ کے حوصلے، ثابت قدمی کا مظہر ہے۔ پاکستان، وزیراعظم، صدر اور عوام کی ترقی وکامیابی کیلئے دعاگو ہیں۔
فلسطینی سفارت خانے کی جانب سے وزیرا عظم پاکستان کو اظہار تشکر کے لیے خط لکھا گیا ہے جس میں
فلسطینی سفارت خانے نے اپنے خط میں پاکستانی عوام اور قیادت کی جانب سے بھرپور حمایت کے اظہار کو سراہا گیا اور فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کی مزمت اور مظلوم فلسطنیوں کی حمایت کرنے پر دلی شکریہ ادا کیا گیا ہے۔