صحافی حسنین شاہ قتل کیس، اہلیہ کے بیان کے بعد ملزمان رہا
سیشن عدالت میں صحافی حسنین شاہ قتل کیس کی سماعت ہوئی
مقدمہ کی مدعیہ اور گواہان اپنے بیان سے منحرف ہو گئے ، اہلیہ حسنین شاہ نے عدالت میں کہا کہ مقدمہ میں ملوث ملزمان ہمارے ملزم نہ ہیں ،عدالت نے مقدمہ میں ملوث چار ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دے دیا ،ایڈیشنل سیشن جج محمد یاسین موہل نے کیس پر فیصلہ سنایا ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ تھانہ سول لائن میں درج ہے چار ملزمان میں سید حیدر عباس شاہ عامر رضا بٹ امجد پاشا اور سید فرحان احمد شاہ شامل ہیں
حسنین شاہ قتل کیس میں پولیس نے رواں برس ماہ فروری میں مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا سی سی پی او کا کہنا تھا کہ صحافی حسنین شاہ کا مرکزی ملزم عامر بٹ اور اس کے بھائی شاہد بٹ سےلین دین کا تنازع تھا، عامر بٹ نے بھائی سے مل کر حسنین شاہ کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اور فرحان شاہ کے ذریعے شوٹر منگوائے عامربٹ اورحسنین شاہ کے درمیان کچھ مالی معاملات تھے،
حسنین شاہ کو کرائے کے قاتلوں کے ذریعے قتل کرائے جانے کا انکشاف
واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟
شوہر نے گھریلو جھگڑے کے بعد بیوی پر تیزاب پھینک دیا
تیزاب گردی کا شکار "مریم” کا انصاف کا مطالبہ
شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا
بے اولاد ہیں، بچہ خرید لیں، بچے پیدا کرنے کی فیکٹری، تہلکہ خیز انکشاف