باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ، مراد سعید، صوبائی وزرا اور سوات کے ٹائیگرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں،
سوات میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آج میرے لیے بہت خوشی کا دن ہے، میں نے صبح اٹھ کر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ہے،ہم تین سال سے اسلاموفوبیا کیخلاف قرار داد کی منظوری کیلئے کوشش کررہے تھے،بلدیاتی انتخابات میں صرف بلے کے نشان پر مہر لگائیں ،نائن الیون کے بعد اسلام اور دہشتگردی کو جوڑ دیا گیا،تمام مسلم ممالک کو کہا کہ اسلامو فوبیا کیخلاف مل کر بات کرنی چاہیے، ہم نے اسلامو فوبیا کیخلاف طویل جدوجہد کی،پاکستان کی قرار داد 57 ملکوں نے مل کر اقوام متحدہ میں پیش کی اسلامو فوبیا کا سب سے زیادہ نقصان مغربی ممالک میں موجود مسلمانوں کو ہوتا تھا،آج بیرون ملک پاکستانی سب سے زیادہ خوش ہیں، بھارت میں آر ایس ایس کی حکومت مسلمانوں کی دشمن ہے، اللہ کاشکر ہے کہ اقوام متحدہ نے ہماری کوششوں سے یہ قرار داد پاس کی، 30سال جو باریاں لیتے رہے ان سے پوچھتا ہوں انہوں نے کبھی اسلاموفوبیا پر بات کی نوازشریف جب پرچیاں پکڑ کر امریکی صدر کے سامنے بیٹھے تو ایک کشمیراوراسلاموفوبیا کی پرچی بھی پکڑ لیتے،جو پیسوں کی پوجا کرتے ہیں ان کی امریکی صدر کے سامنے کاپنیں ٹانگیں گی،
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عمران خان امریکی صدر ہو یا دنیا کوئی بھی بڑا ہو اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتا ہے،پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے دور حکومت میں 400ڈرون حملے ہوئے،امریکہ کی جنگ میں شرکت کرکے سوات کے لوگوں نے قربانیاں دی، اگر میرے اربوں روپے ملک سے باہر پڑے ہوتے تو میں بھی پرچیاں پکڑ کر بیٹھا ہوتا،چوری کے پیسے نے انہیں غلام بنا دیا ہے، انہوں نے اپنی حرکتوں سے ہمیں دنیا بھر میں ذلیل کیا،انہوں نے ملک کے مفاد کو اپنی ذات کیلئے قربان کیا،یہ تین چوہے شکار کرنے کیلئے اکٹھے ہوئے میں ان کا شکار کرکے دکھاوں گا اسلام آباد میں سندھ ہاوس ہے اور وہاں نوٹوں کی بوریاں لے کر بیٹھے ہیں،یہ سندھ کے عوام کا پیسہ سندھ ہاوس لے کر آئے ہیں،یہ ہمارے ایم این ایز کو خریدنے آئے ہیں،ان کو ڈر ہے کہ اگر عمران خان مزید تھوڑی دیر رہاگیا تو یہ جیلوں میں ہوں گے
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ آج یہ اس چیز سے خوفزدہ ہیں کہ ملک ترقی کررہا ہے،تین بار کے ملک کے وزیراعظم کے بیٹے کہتے ہیں ہم پاکستانی نہیں،کیا آپ تیار ہیں میں ایک گیند سے تین وکٹیں گراؤں،نواز شریف ملک سے باہر بیٹھا ہوا ہے،کبھی ایسا ہوا ملک کے 3 بار کے وزیراعظم کے بچے کہیں ہم پاکستانی نہیں، الیکشن کمیشن سے پوچھتا ہوں کہ ہارس ٹریڈنگ کی آئین میں اجازت ہے،چوری کے پیسے سے سیاستدانوں کو خریدا جارہا ہے بچوں کا مستقبل بچانے کیلئے 10 ارب درخت، 10 ڈیم بنا رہے ہیں،میں چاہتا ہوں قوم 27 مارچ کو نکلے ان چوروں کے خلاف یہ بتانے کہ ہم اچھائی کے ساتھ کھڑے ہیں ، ہم امریکہ کے ان غلاموں کے خلاف کھڑے ہیں ۔لاالہ الا اللہ انسان کو غلامی سے آزاد کر دیتا ہے جو پیسے کی پوجا کرتے ہیں وہ پرچیاں تھام کر بھی اسلاموفوبیا اور کشمیر کی بات نہیں کر سکتے انکی کانپیں ٹانگتی ہی ہیں اگر 100 گیدڑوں کا سربراہ شیر ہو تو وہ جیت جائیں گے لیکن اگر 100 شیروں کا سربراہ نواز شریف جیسا گیدڑ ہو تو وہ ہار جائیں گے۔ یہ جو تین چوہے شکار کرنے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں انشاء اللہ میں ان کا شکار کر کے دکھاوں گا
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ تمام مجرم اکٹھے ہوکرلوگوں کوخریدنےکی کوشش کررہے ہیں،فضل الرحمان 30 سال ہرحکومت میں شامل ہوئے، بیٹی کےنام پر4بڑےمحلات، کسی ایک محل کی منی ٹریل نہیں دے سکے،شہبازشریف امریکی سفیرکے سامنے سوٹ پہن کرانگریزی بولتا ہے،شہبازشریف نے مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں 375 کروڑجمع کرائے ،عدالت پوچھتی ہے توشہبازشریف کی کمرمیں دردہوجاتا ہے شہبازشریف کوبھی جیل جانے کا ڈرلگا ہوا ہے،چوری کے پیسوں سے لوگوں کے ضمیرخریدے جا رہے ہیں،
قبل ازیں وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ڈی چوک پر تاریخی جلسہ ہوگا،جلسے کی تیاریوں سے متعلق ہم نے اہم میٹنگ کی ہے،مسلمانوں کی فتح پر پوری دنیا کو مبارک باد پیش کرتا ہوں،ہر سال 15مارچ کو اسلاموفوبیا کے حوالے سے دن منایا جائے گا،وزیراعظم عمران خان نے اسلام کی بہت بڑی خدمت کی ہے، صوبائی صدور ضلعی سطح پر کمیٹیاں بنائیں گے، 19تاریخ سے ملک بھر میں ہماری تنظیمیں عوام کو متحرک کریں گی، گزشتہ 2ہفتے سے وزیراعظم عمران خان کا گراف بڑھ رہا ہے،عمران خان صرف الیکشن کو نہیں قوم کی خودداری کو بھی دیکھتے ہیں،
فواد چوھدری کا کہنا تھا کہ ہمارے ڈی چوک کے جلسے سے گھبراہٹ شروع ہوچکی ہے،سیاست کمزور دل لوگوں کا کام نہیں ہے،سندھ ہاوس میں خچروں، گھوڑوں کا مینا بازار لگا ہے، سندھ ہاوس کے مینا بازار کی مذمت کرتے ہیں،الیکشن کمیشن کو ن لیگ کی نظر لگ گئی ہے، انہیں صرف پی ٹی آئی نظر آتی ہے، ہم ہر طرح سے تیار ہیں، اتحادیوں کی طرف سے امید ہے کہ وہ ساتھ دیں گے،اپوزیشن کی سیاست کے آخر ی دن ہیں، پاکستان کو آج آزاد خارجہ پالیسی کی وجہ سے ایک شناخت ملی ہے،ن لیگ، پیپلزپارٹی اور مولانا ایک بھی جلسہ ہماری طرح کرکے دکھائیں لانگ مارچ مدرسوں کے بچوں پر نہیں ہوتا،
قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان سے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقاتیں، وزیر اعظم کو اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کے تدارک کے حوالے سے قرارداد منظور ہونے پر مبارکباد دی-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ارکان قومی اسمبلی مخدوم زین حسین قریشی، محمد ابراہیم خان، طاہر اقبال، اورنگزیب خان، ریاض فتیانہ، سردار نصراللہ دریشک، نجیب ہارون، سردار محمد خان لغاری، عاصمہ قدیر اور جویریہ ظفر نے وزیر اعظم سے ملاقات کی۔
اسلاموفوبیا قرارداد منظور ہونے پر بھارت کا شدید ردعمل
سندھ سے ممبر قومی اسمبلی صائمہ ندیم، ممبر صوبائی اسمبلی سندھ رابیعہ اظفر، جنرل سیکٹری پی ٹی آئی مبین جتوئی اور ارسلان گھمن نے بھی وزیر اعظم سے ملاقات کی-
ملاقاتوں میں وفاقی وزراء مخدوم شاہ محمود قریشی، مخدوم خسرو بختیار، سید علی زیدی اور معاون خصوصی ملک عامر ڈوگر بھی موجود تھےارکان پارلیمان نے وزیر اعظم کو اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کے تدارک کے حوالے سے قرارداد منظور ہونے پر مبارکباد دی۔
وزیر اعظم نے کہا کے ہماری حکومت نے اسلاموفوبیا کے تدارک کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائی ہماری کوششوں سے عالمی سربراہان بشمول روسی صدر پیوٹن اور کنیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی اسلاموفوبیا کے تدارک کے لیے آواز اٹھائی-
واجب الاحترام والاکرام میری قوم تمہیں مبارک:اسلامو فوبیا کیخلاف آٔپکی دعائیں…
وزیر اعظم نے کہا کہ پوری مسلم اُمہ کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں پی ٹی آئی نے ہمیشہ عوامی امنگوں کی نمائندگی کی ہے جس کی وجہ سے ہر محاذ پر کامیابی سے ہمکنار ہوئی عوامی حمایت کی بدولت موجودہ سیاسی محاذ پر بھی کامیابی ہماری ہوگی۔
ملاقاتوں میں متعلقہ حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت اور سیاسی امور زیر غور آئے وزیر اعظم نے اراکین قومی اسمبلی کو اپنے حلقوں میں عوامی رابطے تیز کرنے اور کارکنان کو متحرک کرنے کی ہدایت کی-