افغانستان میں اہم جنگجو کمانڈر ہلاک

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق شام میں سرگرم افغان جنگجوئوں پر مشتمل "فاطمیون” ملیشیا کا دو سال قبل زخمی ہونے والا سربراہ محمد جعفر الحسینی المعروف ابو زینب ہلاک ہوگیا۔ایرانی فارس نیوز ایجنسی نے اس کی تصدیق کی ہے.

35 سالہ محمد جعفر حسینی "فاطمیون بریگیڈ” کے قیام سے قبل ایرانی ملیشیاؤں کے ساتھ مل کر شام میں لڑائی میں شامل رہا۔ جب فاطمیون ملیشیا تشکیل دی گئی تو ابو زینب اس میں شامل ہوگیا۔

الحسینی فاطمیون میں شمولیت سے قبل افغان ملیشیاؤں ثقافتی میدان میں سرگرم عمل رہا۔ اس نے ایران ، شام ، عراق اور دیگر جگہوں غریب افغان طلباء اور نوجوانوں کو تربیت دینے اور بھرتی کرنے میں بھی موثر کردار ادا کیا۔منصور الحسینی دو سال قبل شام میں ایک میزائل حملے کے نتیجے میں زخمی ہو گیا تھا.
واضح‌رہے کہ چند ممالک پر مسلکی طور پر ہمسایہ ممالک میں مداخلت کا الزام لگتا آیا ہے

Shares: