اہم شخصیات کے کیسز کی سماعت کرنے والی احتساب عدالت کے جج کا تبادلہ

0
44

 وفاقی دارالحکومت میں اہم شخصیات کے کیسز کی سماعت کرنے والی احتساب عدالت کے جج کا تبادلہ کردیا گیا۔

وفاقی دارالحکومت میں اہم شخصیات کے کیسز کی سماعت کرنے والی احتساب عدالت کے جج کا تبادلہ کردیا گیا ہے.ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناصر جاوید رانا کو احتساب عدالت اسلام آباد کا جج تعینات کردیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کی سفارش پر وزارت قانون نے تعیناتی کی منظوری دے دی ہے اور ان کے بطور جج احتساب عدالت کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ناصر جاوید رانا کی تعیناتی 3 سال کے لیے کی گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں.
بلاول نے ارجنٹینا کی جیت پر لیاری میں ہونے والے جشن کی ویڈیو شیئرکردی
احسان فراموش نہ بنیں، پرویز الہی نے پی ٹی آئی کو کھری کھری سنا دی
شوگر کے مریضوں کیلئے استعمال کی جانیوالی انسولین کی قلت کا انکشاف
بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا،ڈیم فنڈ اب بھی محفوظ ہے.ثاقب نثار
اسلام آباد پولیس نے گمنام شکایت پر مقدمہ درج کرنے کی غلطی تسلیم کر لی
ملک بھر میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے4کیس رپورٹ ہوئے..قومی ادارہ صحت
اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی
واضح رہے کہ احتساب عدالت میں سابق صدر آصف علی زرداری ، فریال تالپور، شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل و دیگر کے کیسز احتساب عدالت میں زیر سماعت ہیں۔ اس سے قبل اعظم خان احتساب عدالت میں جج تعینات تھے ، مدت مکمل ہونے پر انہیں اسلام آباد ہائی کورٹ بھیجا گیا تھا۔ بعد ازاں ہائیکورٹ کی سفارش پر وزارت قانون نے جج اعظم خان کو اسپیشل جج سینٹرل تعینات کیا۔

Leave a reply