اہم صوبائی وزیر بھی کرونا کا شکار

اہم صوبائی وزیر بھی کرونا کا شکار

باغی ٹی وی : صوبائی وزیر عبدالعلیم خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز میاں اسلم اقبال کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی طبعیت ناساز ہونے پر ان کا ٹیسٹ کرایا گیا جس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ کورونا کی تشخیص ہونے کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

ادھر پنجاب کابینہ کے دو وزیر میاں اسلم اقبال اور حسین جہانیاں گردیزی پہلے ہی کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔ ان کے علاوہ چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور سیکرٹری خوراک اسد گیلانی بھی چند روز قبل کورونا کا شکار ہو چکے ہیں

وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی گزشتہ شام طبیعت ناساز ہوئی، انہوں نے گلے کی خرابی اور بخار محسوس ہونے پر کورونا ٹیسٹ کروایا، جو مثبت آگیا، جس پر میاں اسلم اقبال نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔

Comments are closed.