معروف اداکار احمد علی بٹ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنی اہلیہ فاطمہ کے حوالے سے بات کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ جب میری شادی ہوئی تھی اس وقت میری اہلیہ بھارتی اداکارہ کم کارڈیشین کی طرح فیشن کیا کرتی تھیں لیکن کچھ عرصے کے بعد انہوں نے ایکدم فیصلہ کر لیا کہ وہ حجاب کریں گی میں ان کے اس فیصلے کی راہ میں رکاوٹ بالکل نہیں بنا، انہوں نے کہ فاطمہ مذہبی ہیں اور مجھ سے زیادہ مذہبی ہیں مجھے اس بات کی بہت خوشی ہے. ہم دونوں کی آپس میںبہت زیادہ انڈرسٹینڈنگ ہے.انہوں نے کہا کہ فاطمہ میرے بچوں کی بہترین پرورش کررہی ہے اگر آج میرے بچوں میں جو خوبیاں نظر آرہی ہیں وہ فاطمہ کی کوششوں کی وجہ سے ہی ہیں.
انہوں نے کہا کہ ”فاطمہ ان کو دینی تعلیم بھی دے رہی ہے” اور دنیاوی تعلیم بھی دے رہ ہے. اس نے پورے گھر کی زمہ داری اٹھائی ہوئی ہے. مجھے کبھی بھی فاطمہ نے یہ نہیں کہا کہ بچے آپ سنبھالو میں یہاں جا رہی ہوں وہاں جا رہی ہوں، وہ مجھے پورا موقع دیتی ہے کہ میں اپنا کام کروں وہ میرے بچوں کو گھر کو اچھے سے سنبھالتی ہے.