احمد علی اکبر صحافی بن گئے

منجھے ہوئے اداکار احمد علی اکبر جنہوں نے اپنے ہر پراجیکٹ کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ، ان کا اب ایک اور زبردست پراجیکٹ آرہا ہے. یہ پراجیکٹ ایک فلم ہے اور فلم کا نام ہے گنجل . اس میں احمد علی اکبر ایک صحافی کا کردار ادا کررہے ہیں.فلم گنجل کی کہانی نوے کی دہائی کے مریدکے سے تعلق رکھنے والے کم عمر سماجی کارکن اقبال مسیح کی زندگی کے مختلف سچے واقعات کی منظر کشی ہے۔ گنجل فلم میں احمد علی اکبر صحافی شہباز بھٹی کا کردار نبھائیں گے جنہوں نے اقبال مسیح کے قتل کے حوالے سے تحقیقات کیں اور حقائق کو

منظر عام پر لائے۔ احمد علی اکبر ہمیشہ ایک ایسے پراجیکٹ کے ساتھ سکرین پر آتے ہیں کہ جو کہ روٹین کی فلمز اور ڈراموں سے ہٹ کر ہوتا ہے. احمد علی اکبر کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ میں‌فلم گنجل کو لیکر کافی پرجوش ہوں اور اس کردار کرنے کے لئے بہت زیادہ محنت کررہا ہوں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ صحافی کا کردار نبھانا بہت زیادہ آسان نہیں ہے. لیکن میں پوری کوشش کر رہا ہوں کہ اس کردار کے ساتھ انصاف کروں.

Comments are closed.