اداکار احمد علی بٹ نے جیو ٹی وی کے شو ہنسنا منع میںشرکت کی، اس میں تابش نے ان کی اور انکی اہلیہ فاطمہ کی شادی کیسے ہوئی اس بارے سوال کیا. انہوں نے کہا کہ فاطمہ مجھ سے شادی سے پہلے بہت بڑی سٹار تھیں اور مجھ سے کہیں زیادہ مشہور تھیں، انہوں نے تین بٹہ تین ، شاشلک جیسے پراجیکٹس کئے.سرمد سلطان کھوسٹ ، جواد بشیر کے گینگ سے تھیں فاطمہ خان. ان سب کا بہت طوطی بول رہا تھا اُن دنوں میں. ہم نے سوچا کہ کیوں نا فاطمہ خان کے ساتھ ایک ایپی سوڈ کی جائے.
ہم نے فاطمہ خان سے رابطہ کیا وہ ہمارے سیٹ پر آئیں.
”بہت نخرا تھا ان کا ہم نے ان کے ساتھ جٹ اینڈ بونڈ کی ایک قسط شوٹ کی.” انہوں نے اس دوران مجھے لفٹ ہی نہ کروائی. اور مجھے کوئی لفٹ نہ کروائے یہ کہیں لکھا ہی نہیں. میں نے بھی ٹھان لیا کہ فاطمہ سے شادی کرنی ہے. پھر کرتے کرتے ان کے ساتھ دوستی ہو گئی. فاطمہ چونکہ یوک نیشنل تھیں لہذا وہ وہاں واپس چلی گئیں کام کرکے، میں نے ان کو منایا اور پاکستان لایا اور ہم نے شادی کر لی یوں ہماری شادی کامیاب چل رہی ہے.