پاکستان فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے کامیڈین اداکار احمد علی بٹ نے اپنی پہلی بھارتی پنجابی فلم ’پھٹے دیندے چک پنجابی‘ کی شوٹنگ کا آغاز کر دیا ہے-
باغی ٹی وی :اداکار احمد علی بٹ نے اپنی پہلی غیر ملکی پنجابی فلم کی شوٹنگ کے آغاز کے موقع پر برطانیہ سے ساتھی اداکاروں کے ساتھ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے بالی وڈ میں اپنے ڈیبیو کے بارے میں مداحوں کو آگاہ کیا۔
اداکار نے اپنےانسٹاگرام پیغام میں بتایا کہ انہیں پہلی بین الاقوامی فلم میں کاسٹ کرلیا گیا ہے فلم کی کامیابی کیلئے آپ سب کی دعائیں درکار ہیں فلم کی دیگر کاسٹ میں معروف بھارتی اداکار گپی گریوال ،نیرو باجوہ بھی شامل ہیں۔
بھارتی پنجابی فلم پھٹے دیندے چک پنجابی کی عکسبندی لندن میں کی جائے گی فلم عید الاضحی 2021 میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
یہ برطانوی اور بھارتی پروڈکشن ہاؤسز کی مشترکہ فلم ہے اور مذکورہ فلم پاکستانی اداکار کی پہلی غیر ملکی فلم ہے اور امید کی جارہی ہے کہ فلم پاکستان میں بھی ریلیز کی جا سکتی ہے-
فلم کے حوالے سے احمد علی بٹ کا کہنا تھا کہ انہیں برطانوی پنجابی فلم میں کام کرنے پر خوشی ہے کیوںکہ فلم میں پاکستانی پنجابی کو اچھے کردار میں دکھایا جائے گا۔
انہوں نے فلم کی کہانی کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا اور نہ ہی یہ واضح کیا کہ وہ فلم میں کیسا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔
احمد علی بٹ کی اس پوسٹ پر جہاں مداح مبارکباد دیتے ہوئے خوشی کاظہار کر رہے ہیں وہیں ساتھی اداکار بھی مبارکباد کے پیغامات بھیج رہے ہیں جن میں غناء علی ، مایا علی ، جرنلست ہارون راشد ، عاصم رضا شامل ہیں-