اداکار و میزبان احمد علی بٹ جو کہ سب جانتے ہیں پاکستان تحریک انصاف کے بہت بڑے حامی ہیں ، وہ اکثر پی ڈی ایم کی حکومت پر تنقید کرتے رہتے ہیں حال ہی میں انہوں نے پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر سخت الفاظ میں تبصرہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہر چیز کی قیمت بڑھ رہی ہے ٹیکس پہ ٹیکس لگ رہے ہیں. لیکن عوام سوئی ہے کوئی جاگ نہیں رہا نہ ہی کوئی اس ظلم کے خلاف آواز اٹھا رہا ہے. کوئی اس مہنگائی کے لئے جوابدہ نہیں ہے نہ ہی کوئی اسکا جواب مانگ رہا ہے. احمد علی بٹ نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ غلام ذہن اور غلام قوم کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتی . انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ مجھے تو حیرت ہے کہ ملک میں مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے اور عوام
خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے. انہوں نے کہا کہ جتنی بھی پالیساں بنائی جاتی ہیں وہ عوام دشمن ہی ثابت ہوتی ہیں ٹیکس لگتے ہیں ، قیمتیں بڑھتی ہیں تو پستا تو غریب ہی ہے اور عوام ہے تو عوام کیوں اپنے حق کے لئے کھڑی نہیںہو رہی. یاد رہے کہ حال ہی میں پی ڈی ایم کی حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا ہے اور اس وقت فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 272 روپے ہے جس کے بعد عوام پریشان ہے.