احمد فرازصاحب کی روح یقیناً آج تکلیف محسوس کرتی ہوگی، مریم اورنگ زیب شبلی فراز پر برس پڑیں

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا شبلی فراز کے بیان پر ردعمل دیتےہوئے کہا ہےکہ نوازشریف کا نام ملک کی ترقی، دفاع اور سلامتی کی بنیادوں میں شامل ہے.دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں کہ عمران خان کانام آئے گا تو کیا یاد آئے گا.احمد فرازصاحب کی روح یقیناً آج تکلیف محسوس کرتی ہوگی،

ان کے فلسفے اور نظریات کے بدترین مخالف کا ترجمان خود ان کا بیٹا ہے،ان کے پاس عوام کو بے روزگاری، مہنگائی اور اندھیرے دینے کے سوا کچھ نہیں .ملک میں جب بھی ووٹ چوری کا نام آئے گا تو عمران خان کا نام آئے گا،عمران صاحب تابعدار اور تھانیدار ذہنیت کے مالک ہیں،

آج شبلی فراز نے مان لیا ،عوام کی تابعداری ان کی معیشت اور روزگار تباہ کرنے سے نہیں ہوتی ،عوام کے حقوق،ان کی روٹی روزگار ،آزادی اظہار واپس لے کر رہیں گے،
واضح رہےکہ اس قبل آج لاڑکانہ جلسے پر تنقید کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا ہے کہ دونوں ایک دوسرے سٹرکوں‌پر گھسیٹنے والے آج گلے مل رہے ہیں. مریم نواز کا لاڑکانہ جانا "اوپر سے لڑائی اندر سے بہن بھائی” کی تاریخی حقیقت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ایک دوسرے کو سڑکوں پر گھسیٹنے کے اعلان کرنے والے ایک دوسرے کے مہمان بن گئے۔

سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ آج ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید کی روح کو تکلیف پہنچ رہی ہوگی کہ ان کے فلسفے اور نظریات کے بد ترین مخالف آج ان کے گھر براجمان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ایجنڈا اپنی ذات سے شروع ہو کر اپنی ذات پر ختم ہو جاتا ہے، ان کے پاس عوام کے لیے کچھ نہیں۔

Shares: