پی ٹی آئی کے انٹرنیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر احمد جنجوعہ کے انسدادِ دہشت گردی عدالت سے سات روزہ جسمانی ریمانڈ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے سماعت کی،احمد جنجوعہ کی اہلیہ کی وکیل ایمان مزاری عدالت کے سامنے پیش ہوئیں، ایمان مزاری نے کہا کہ احمد جنجوعہ لاپتہ تھے پھر پتہ چلا اس کو گرفتار کرکے عدالت پیش کر دیا گیا ،انسداد دہشت گردی عدالت نے احمد جنجوعہ کے وکیل کو آگاہ کئے بغیر 7 روز کا ریمانڈ دے دیا ،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ یہ کون ہے ؟ایمان مزاری نے کہا کہ یہ پی ٹی آئی کے انٹرنیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر ہیں ،

ہم اِس ایک شخص کیلئے نئی مثال تو قائم نہیں کر سکتے،کل کو ہر کوئی ریمانڈ کا آرڈر چیلنج کر دے گا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب
اسلام آباد ہائیکورٹ نے احمد جنجوعہ کی درخواست پر اعتراضات دور کر دیے،عدالت نے درخواست گزار کی وکیل ایمان مزاری کو میرٹ پر دلائل دینے کی ہدایت کر دی.وکیل ایمان مزاری نے کہا کہ احمد جنجوعہ کو 20 جولائی کو اٹھایا گیا تو اس کے ہاتھ میں کچھ نہیں تھا،22 جولائی کی ایف آئی آر میں کہا گیا اس سے کلاشنکوف برآمد ہو گئی، ہم نے سی سی ٹی وی فوٹیج یو ایس بی بھی جمع کرائی ہے عدالت دیکھ سکتی ہے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ ہم اِس ایک شخص کیلئے ایک نئی مثال تو قائم نہیں کر سکتے،کل کو ہر کوئی ریمانڈ کا آرڈر ہائیکورٹ میں چیلنج کر دے گا، احمد جنجوعہ کو کب اٹھایا گیا؟ایمان مزاری ایڈوکیٹ نے کہا کہ احمد جنجوعہ کو 20 جولائی کو اُنکے گھر سے اٹھایا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو نوٹس جاری کر کے 29 جولائی کو جواب طلب کر لیا

پی ٹی آئی میڈیا کوآرڈینیٹر سے دھماکہ خیزمواد برآمد،کالعدم تنظیموں سے تعلق،جسمانی ریمانڈ مل گیا

تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز ہو گیا

سیالکوٹ:سوشل میڈیا پر فرقہ واریت کو فروغ دینے والے دو افراد جیل میں نظر بند

جسٹس طارق جہانگیری کیخلاف سوشل میڈیا مہم ، غریدہ فاروقی،حسن ایوب،عمارسولنگی کو نوٹس

عزم استحکام معیشت کی مضبوطی کا ضامن۔تجزیہ، شہزاد قریشی

سکیورٹی ذرائع کے مطابق عزم استحکام آپریشن کا غلط تاثر لیا گیا

معاشی مشکلات کی وجہ سے آپریشن عزم استحکام کا فیصلہ کیا گیا ہے، خواجہ آصف

وفاقی کابینہ اجلاس میں آپریشن عزم استحکام کی منظوری

آپریشن عزم استحکام کا مقصد کیا؟ وزیراعظم آفس سے اعلامیہ جاری

آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کر کے کیا پی ٹی آئی ملک دشمن قوتوں کی حمایت کر رہی ہے؟ شیری رحمان

ماضی کے جتنے آپریشن ہوئےانکے نتائج تو سامنے رکھیں،مولانا فضل الرحمان

ایپکس کمیٹی میں ایک نام عزم استحکام آیا لیکن آپریشن کا ذکر نہیں تھا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ

آپریشن عزم استحکام،کامیابی کیلئے اتحاد ضروری،تجزیہ: شہزاد قریشی

Shares: