پی ٹی آئی انٹرنیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر احمد جنجوعہ کی بازیابی کے لئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

0
49
ahmad janjua

اسلام آباد ہائیکورٹ ،پی ٹی آئی انٹرنیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر احمد جنجوعہ کی بازیابی کے لئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

لاپتہ احمد جنجوعہ کی اہلیہ فرحانہ برلاس نے ایڈوکیٹ ایمان مزاری کے ذریعے درخواست دائر کی ،لاپتہ احمد جنجوعہ کی اہلیہ نے آج ہی درخواست پر سماعت کی استدعا کر دی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے پٹیشن نمبر الاٹ کر دیا،درخواست میں سیکریٹری داخلہ، سیکرٹری دفاع، آئی جی اور ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ آج صبح 4 بجے سادہ کپڑوں میں 20 لوگ زبردستی گھر میں داخل ہوئے، ہمارے گھر کا دورازہ توڑ کر لوگ داخل ہوئے، گھر کا سرچ آپریشن شروع کر دیا میرا موبائل فون بھی لے لیا، احمد جنجوعہ کا لیپ ٹاپ موبائل فون بھی ساتھ لے گئے، سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد احمد جنجوعہ کو گھسیٹتے ہوئے لے گئے،ایف آئی آر کے لیے ماڈل ٹاؤن ہمک میں درخواست دی لیکن ابھی تک مقدمہ درج نہیں ہوا، پی ٹی آئی سے تعلق کی وجہ سے میرے خاوند کو لاپتہ کیا گیا، عدالت میرے خاوند کو بازیاب کرانے کا حکم دے،

قبل ازیں صحافی مظہر برلاس نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ دیر پہلے صبح چار بجے اذان کے وقت ،میری بہن کا فون آیا کہ ان کے شوہر احمد جنجوعہ کو گھر سے اٹھا کر لے گئے ہیں،دو ڈالے اور پندرہ بیس افراد تھے ، پتہ نہیں میرے ملک میں کیا ہورہا ہے،پونے چودہ سو سال پہلے بھی اسلامی سلطنت پر ایسا ہی وقت تھا جب یزید حکمران تھا،ابن زیاد نے خوف پھیلا رکھا تھا

تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز ہو گیا

سیالکوٹ:سوشل میڈیا پر فرقہ واریت کو فروغ دینے والے دو افراد جیل میں نظر بند

جسٹس طارق جہانگیری کیخلاف سوشل میڈیا مہم ، غریدہ فاروقی،حسن ایوب،عمارسولنگی کو نوٹس

عزم استحکام معیشت کی مضبوطی کا ضامن۔تجزیہ، شہزاد قریشی

سکیورٹی ذرائع کے مطابق عزم استحکام آپریشن کا غلط تاثر لیا گیا

معاشی مشکلات کی وجہ سے آپریشن عزم استحکام کا فیصلہ کیا گیا ہے، خواجہ آصف

وفاقی کابینہ اجلاس میں آپریشن عزم استحکام کی منظوری

آپریشن عزم استحکام کا مقصد کیا؟ وزیراعظم آفس سے اعلامیہ جاری

آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کر کے کیا پی ٹی آئی ملک دشمن قوتوں کی حمایت کر رہی ہے؟ شیری رحمان

ماضی کے جتنے آپریشن ہوئےانکے نتائج تو سامنے رکھیں،مولانا فضل الرحمان

ایپکس کمیٹی میں ایک نام عزم استحکام آیا لیکن آپریشن کا ذکر نہیں تھا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ

آپریشن عزم استحکام،کامیابی کیلئے اتحاد ضروری،تجزیہ: شہزاد قریشی

Leave a reply