بارود ،کلاشنکوف برآمد کرنی ہے،احمد جنجوعہ کی ضمانت مسترد کرنے کی استدعا مسترد
اسلام آباد ہائی کورٹ ، پی ٹی آئی کےانٹرنیشنل میڈیا کوآرڈینیٹراحمد وقاص جنجوعہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سماعت کی۔ احمد وقاص جنجوعہ کی اہلیہ اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت پیش ہوئیں، وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ احمد وقاص کو گھر سے اٹھایا گیا اور کلاشنکوف برآمدگی کا مقدمہ درج کیا گیا،ایف آئی آر کا بعد میں علم ہوا،دو روز حبس بے جا میں رکھا گیا،دوران سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ یہ کوئی میڈیا سے ہیں، جس پر وکیل نے کہا کہ میڈیا سے نہیں، پی ٹی آئی کے انٹرنیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر ہیں،عدالت میں کیس کیا، تو مقدمہ کا علم ہوا اور احمد وقاص سے متعلق بھی معلوم ہوا، رؤف حسن اور دیگر کے مطابق ہمراہ گرفتاری ڈالی گئی رؤف حسن ضمانت پر رہا ہو گئے ہیں
عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کیا کہتے ہیں؟ سرکاری وکیل نے دلائل میں کہا کہ 300 گرام بارود برآمد کرناہے، کلاشنکوف برآمد کرنی ہے، احمد وقاص جنجوعہ کی درخواست ضمانت مسترد کی جائے، عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد احمد وقاص جنجوعہ کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری منظور کرلی
ٹی ٹی پی نے بارودی مواد احمد جنجوعہ تک پہنچایا ،پولیس کا عدالت میں انکشاف
احمد جنجوعہ کے ریمانڈکیخلاف درخواست پر نوٹس جاری
پی ٹی آئی میڈیا کوآرڈینیٹر سے دھماکہ خیزمواد برآمد،کالعدم تنظیموں سے تعلق،جسمانی ریمانڈ مل گیا
تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز ہو گیا
معاشی مشکلات کی وجہ سے آپریشن عزم استحکام کا فیصلہ کیا گیا ہے، خواجہ آصف
وفاقی کابینہ اجلاس میں آپریشن عزم استحکام کی منظوری
آپریشن عزم استحکام کا مقصد کیا؟ وزیراعظم آفس سے اعلامیہ جاری
آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کر کے کیا پی ٹی آئی ملک دشمن قوتوں کی حمایت کر رہی ہے؟ شیری رحمان
ماضی کے جتنے آپریشن ہوئےانکے نتائج تو سامنے رکھیں،مولانا فضل الرحمان
ایپکس کمیٹی میں ایک نام عزم استحکام آیا لیکن آپریشن کا ذکر نہیں تھا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ
آپریشن عزم استحکام،کامیابی کیلئے اتحاد ضروری،تجزیہ: شہزاد قریشی