صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی محمد احمد شاہ نے تین روزہ لٹیرچر فیسٹیول کامیاب بنانے پر اہلیان لاہور کا شکریہ ادا کرتے ہوئےکہا ہے کہ جب ہم یہاں آ رہے تھے تو دل میں خلش تھی کے نئے شہر میں اہلیان شہر کیسا اور کیا سلوک کریں گے اور اب جانے کو دل نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور بلھے شاہ، اقبال، فیض اور داتا کی نگری ہے۔ زندہ دلان لاہور نے جو ہمارا استقبال کیا ہم اب بار بار آئیں گے اور جلد آئیں گے، لیکن لاہور کا کوئی شاعر اور ادیب کراچی آئے تو آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے دروازے اس کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتوں کی ذمہ داری ہے وہ اپنے ورثہ کو محفوظ رکھے جس قوم کی زبان و تہذیب ختم ہو گئی وہ قوم ختم ہو جاتی ہے۔ ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی نے کہا کہ اس پی ایل ایف نے یہ ثابت کیا کہ
یہ پاکستان کا سب سے بڑا فیسٹیول ہے۔ ہمیں خطرہ تھا کہ ہماری شناخت ختم ہو رہی ہے لیکن احمد شاہ نے اس کو بحال کیا، آج کا فیسٹیول اس بات کی گواہی ہے۔بنک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود نے کہا کہ بنک آف پنجاب عوام کے لیے اس طرح کے پروگرام کی سرپرستی کرتا رہے گا۔








