پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں احمد وقاص جنجوعہ کی ضمانت منظور

0
143
ahmad janjua

پی ٹی آئی کے انٹرنیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی، عدالت نے رہائی کا حکم جاری کر دیا .

احمد وقاص جنجوعہ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمہ، ڈیوٹی مجسٹریٹ عباس شاہ نے 50 ہزار مچلکوں کے عوض احمد وقاص کی ضمانت منظور کر لی،عدالت نے احمد وقاص جنجوعہ کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا،گزشتہ روز احمد جنجوعہ کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر بھجوایا تھا، پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں پی ٹی آئی ترجمان رؤف حسن کی بھی ضمانت منظور ہو چکی ہے،گزشتہ روز عدالت میں دوران سماعت وکیل ہادی علی چٹھہ نے احمد وقاص جنجوعہ کے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک دونوں کیسز میں احمد وقاص کے خلاف کوئی شواہد نہیں ملے۔ہادی علی چٹھہ نے عدالت کو بتایا کہ سی ٹی ڈی کے کیس میں جوڈیشل ہونے کے بعد ایف آئی اے کے کیس میں گرفتاری ڈال دی گئی، اس کیس میں مرکزی ملزم جوڈیشل ہوچکا ہے، احمد وقاص کا کسی سے رابطہ ثابت نہیں ہوا، ایف آئی آر میں سیکشن 9، 10 اور 11 لگائی گئی مگر وہ احمد وقاص پر لاگو ہوتے ہی نہیں۔

احمد وقاص جنجوعہ سے کلاشنکوف، بارودی مواد برآمد ہوا جو گھناؤنا الزام ہے، عدالت
دوسری جانب انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد،تحریک انصاف میڈیا کوآرڈینیٹر وقاص جنجوعہ کی ضمانت خارج ہونے کا حکمنامہ جاری کر دیا گیا جس میں کہا گیا کہ وقاص جنجوعہ پر مدعی مقدمہ نے کلاشنکوف رکھنے، بارود برآمدگی پر شکائت دائر کی،ریکارڈ کے مطابق وقاص جنجوعہ سے کلاشنکوف، بارودی مواد برآمد ہوا جو گھناؤنا الزام ہے، وقاص جنجوعہ نے کالعدم تنظیم کے ساتھ روابط کا انکشاف کیا، وکیل صفائی کے مطابق وقاص جنجوعہ کو نامعلوم افراد نے گرفتار کیا، وکیل صفائی کے مطابق وقاص جنجوعہ کی غیرقانونی گرفتاری کے خلاف درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر تھی،وقاص جنجوعہ کا الزامات سے جوڑنے کے لیے کافی شواہد موجود ہیں،وقاص جنجوعہ کی درخواست ضمانت خارج کی جاتی ہے،

ٹی ٹی پی نے بارودی مواد احمد جنجوعہ تک پہنچایا ،پولیس کا عدالت میں انکشاف

احمد جنجوعہ کے ریمانڈ‌کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری

پی ٹی آئی میڈیا کوآرڈینیٹر سے دھماکہ خیزمواد برآمد،کالعدم تنظیموں سے تعلق،جسمانی ریمانڈ مل گیا

تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز ہو گیا

جسٹس طارق جہانگیری کیخلاف سوشل میڈیا مہم ، غریدہ فاروقی،حسن ایوب،عمارسولنگی کو نوٹس

عزم استحکام معیشت کی مضبوطی کا ضامن۔تجزیہ، شہزاد قریشی

سکیورٹی ذرائع کے مطابق عزم استحکام آپریشن کا غلط تاثر لیا گیا

معاشی مشکلات کی وجہ سے آپریشن عزم استحکام کا فیصلہ کیا گیا ہے، خواجہ آصف

وفاقی کابینہ اجلاس میں آپریشن عزم استحکام کی منظوری

آپریشن عزم استحکام کا مقصد کیا؟ وزیراعظم آفس سے اعلامیہ جاری

آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کر کے کیا پی ٹی آئی ملک دشمن قوتوں کی حمایت کر رہی ہے؟ شیری رحمان

ماضی کے جتنے آپریشن ہوئےانکے نتائج تو سامنے رکھیں،مولانا فضل الرحمان

ایپکس کمیٹی میں ایک نام عزم استحکام آیا لیکن آپریشن کا ذکر نہیں تھا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ

آپریشن عزم استحکام،کامیابی کیلئے اتحاد ضروری،تجزیہ: شہزاد قریشی

Leave a reply