چیئرمین دختران ملت آسیہ اندرابی کے بیٹے احمد بن قاسم نے دعویٰ کیا ہے کہ جموں و کشمیر سے کرفیو نہیں اٹھایا گیا.
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر احمد بن قاسم نے دعویٰ کیا ہے کہ جموں و کشمیر سے کوئی کرفیو نہیں اٹھایا گیا. انہوں نے اپیل کی کہ ایسی جھوٹی خبروں پر یقین نہ کیا جائے. احمد بن قاسم نے کہا کہ "بار بار کوشش کرنے پر میرا اپنے چچا سے کشمیر میں رابطہ ہوا، انہوں نے مجھے بتایا ہے کہ کشمیر سے کرفیو نہیں اٹھایا گیا بلکہ وہاں مزید پابندیاں لگادی گئی ہیں.” انہوں نے مزید کہا کہ اس خبر کو عمران خان کی تقریر سے بھی جوڑا جارہا ہے، ہمیں عمران خان کی شاندار تقریر پر ضرور تعریف کرنی چاہیئے لیکن صرف الفاظ بھارت کو شکست نہیں دے سکیں گے.
https://twitter.com/Abq____/status/1177964969515720710
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کشمیر سے کرفیو اٹھا دیا گیا ہے اور وہاں اب کسی قسم کی بھی پابندی نہیں ہے. تاہم اب احمد بن قاسم نے دعویٰ کیا ہے کہ جموں و کشمیر سے کرفیو نہیں اٹھایا گیا ہے.