پی ایس ایل سیزن فائیو کی افتتاحی تقریب کی میزبان ،اداکار اور وی جے احمد گوڈیل کے ولیمے او ر سالگرہ کی تصویریں سوشل میڈیا پرہو گئیں-

با غی ٹی وی : گزشتہ ماہ شادی کرنے والے اداکار، میزبان اور وی جے احمد گوڈیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے ولیمےکی دلکش تصویریں پوسٹ کی ہیں جن میں احمد گوڈیل اور اُن کی اہلیہ اسرا بہت خوبصورت نظر آرہے ہیں۔

احمد گوڈیل کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویروں میں اُنہوں نے سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ اُن کی اہلیہ اسرا نے جامنی رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے۔
https://www.instagram.com/p/CGNI2BBpbdu/
تصویریں شئیر کرتے ہوئے احمد گوڈیل نے کیپشن میں لکھا کہ ’مہربانی کرکے ماشاءاللہ لازمی بولیں۔

ساتھ ہین احمد گوڈیل نے دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا-

دوسری جانب احمد گوڈیل اپنی سلاگرہ بجھی منا رہے ہیں انہوں نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی سالگرہ کے کیک کی بجھی تصویر شئیر کی اور کیپشن میں لکھا کہ یہ کیک مجھے یعنی میری شادی کے بعد کی زندگی کو بہت اچھی طرح سے بیان کرتا ہے!
https://www.instagram.com/p/CGPQww7JpsG/
احمد گوڈیل نے لکھا کہ شادی کے بعد ایسے ہی کیک ملتے ہیں جبکہ اداکار نے پھول اور دل کے ایموجی کا اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ شادی سے پہلے کیک ایسے بنے ہوئے ہوتے تھے-

اداکار کی پوسٹس پر تبصرے کرتے ہوئے صارفین اُن کی نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں اور سالگرہ کیا مبارکباد دے رہے ہیں-
https://www.instagram.com/p/CGN2r0nJknb/

واضح رہے کہ احمد گوڈیل نے گزشتہ ماہ سادگی سے شادی کی ہے، اُنہوں نے اپنی شادی کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام پر لکھا تھا کہ ’2020 میں کہ جب ہر بُری چیز وقوع پذیر ہورہی ہے تو ایسے میں مَیں ایک خوشخبری آپ سب کے ساتھ شیئر کرنے لگا ہوں اور وہ یہ ہے کہ میں نے شادی کر لی ہے۔

احمد گوڈیل نے بتایا تھا کہ اسرا احمد گوڈیل سے انہوں نے شادی کرلی ہے تمام مداح چاہنے والے اور اس پوسٹ کو پڑھنے والے ان کی آنے والی زندگی کیلئے دعا کریں-

اداکار و میزبان احمد گوڈیل خاموشی سے شادی کے بندھن میں بندھ گئے

احمد گوڈیل کی صنم بلوچ کے گھر دعوت کی تصاویر وائرل

Shares: