اداکار و میزبان احمد گوڈیل خاموشی سے شادی کے بندھن میں بندھ گئے

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو کی افتتاحی تقریب کی میزبانی کرنے والے اداکار، میزبان احمد گوڈیل نے خاموشی سے شادی کرلی۔

باغی ٹی وی :احمد گوڈیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کیں جس میں انہوں نے آف وائٹ شیروانی زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ ان کی اہلیہ بھی آف وائٹ رنگ کے عروسی جوڑے میں ملبوس ہیں۔

احمد گوڈیل نے مداحوں کو اپنی شادی کی خوشخبری دیتے ہوئے لکھا کہ 2020 میں مسلسل رونما ہونے والی تمام بری چیزوں میں سے ، یہ صرف ایک ہی اچھی چیز ہے جسے میں آپ سب کے ساتھ شیئر کرنے لگا ہوں اور وہ یہ ہے کہ میں نے شادی کر لی ہے۔
https://www.instagram.com/p/CFCODL9prB6/?utm_source=ig_embed
انہوں نے بتایا کہ اسرا احمد گوڈیل سے انہوں نے شادی کرلی ہے۔ تمام مداح، چاہنے والے اور اس پوسٹ کو پڑھنے والے ان کی آنے والی زندگی کیلئے دعا کریں۔

احمد گوڈیل کی اس پوسٹ پر اداکارہ و میزبان صنم بلوچ نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ دو خوبصورت لوگ دنیا کے سب سے خوبصورت رشتے میں جُڑ گئے۔

صنم بلوچ نے مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ماشا ء اللہ بہت مبارک ہو ہمیشہ خوش رہو آباد رہو۔

احمد گوڈیل کو ان کے مداح مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کررہے ہیں-

مایا علی کو محبت کب ہو گی بتا دیا

عاصم اظہر کے نئے گانے کی ویڈٰیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

Comments are closed.