بڑی زرخیزہےمیرےوطن کی مٹی:سانحہAPSمیں زندہ بچنےوالےاحمدنوازنےدیارغیرمیں پاکستان کانام روشن کردیا

0
42

لندن/اسلام آباد:بڑی زرخیزہی میرے وطن کی مٹی:سانحہAPS میں زندہ بچنےوالےاحمد نوازنےدیارغیرمیں پاکستان کا نام روشن کردیا، اطلاعات کے مطابق سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور میں دہشت گردوں کے حملے میں زندہ بچ جانے والے احمد نواز دنیا کی انتہائی معتبر اور تاریخ کی قدیم ترین یونیورسٹی آکسفورڈ کی قائمہ کمیٹی کا حصہ بن گئے ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر یہ خبر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’الحمداللہ مجھے یہ خوشخبری شیئر کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ میں آکسفورڈ یونین کی قائمہ کمیٹی کا حصہ بن گیا ہوں۔‘ دنیا کی قدیم ترین اور سب سے بڑی یونیورسٹی کا حصہ بننے پر مجھے فخر ہے۔

اس سے قبل احمد نواز نے سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنی ایک آکسفورڈ یونیورسٹی کی ٹی شرٹ پہنے تصویر شیئر کرتے ہوئے اس معتبر ادارے میں تعلیم پانے کا موقع ملنے پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔

واضح رہے کہ 2014 میں پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملے کے وقت احمد نواز کی عمر 14 برس تھی۔اسکول پر حملے کے وقت احمد اپنے آپ کو مردہ ہونے کا بہانہ کرکے جان بچانے میں کامیاب ہوئے تھے جب کہ انہوں نے اپنی استاد کو آگ لگانے کے خوفناک واقعہ کو اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا۔

احمد کے بازو پر متعدد چوٹیں آئی تھیں جس کے بعد ان کا خصوصی طور پر برمنگھم کے ملکہ الزبتھ اسپتال میں علاج ہوا تھا۔برطانوی ڈاکٹرز نے احمد نواز کا علاج کیا جس کے بعد وہ صحت مند زندگی کی طرف لوٹے اور پھر لندن میں ہی تعلیم کا آغاز کیا۔

احمد نواز کو برطانیہ کے شہزادہ ولیم سے کنگسٹن پیلس ’گلوبل لیگیسی ایوارڈ 2019‘ سے نوازا جا چکا ہے۔

دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ احمد نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا تھا کہ انھیں کولمبو میں ساؤتھ ایشیا یوتھ سمٹ میں ایشین انسپریشن ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

سانحہ اے پی ایس میں زندہ بچ جانے والے کولمبو میں ساؤتھ ایشیا یوتھ سمٹ میں ایشین انسپریشن ایوارڈ سے بھی احمد نواز کو نوازا جاچکا ہے، امن کے فروغ اور نوجوانوں کوبا اختیار بنانے پر احمد کو اس اعزاز سے نوازا گیا تھا۔

Leave a reply