قصور:احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال خدمت انسانیت میں مصروف,مخیر حضرات کے تعاون سے مکمل نگہداشت و علاج جاری

قصور،باغی ٹی وی (غنی محمودقصوری بیوروچیف)احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال خدمت انسانیت میں مصروف,مخیر حضرات کے تعاون سے مکمل نگہداشت و علاج جاری

احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال خدمت انسانیت میں مصروف،ہسپتال پاکستان میں خدمت کے لحاظ سے اپنی مثال آپ،اہلیان علاقہ اور مخیر حضرات کے تعاون سے مہمان بچوں کی مکمل نگہداشت و علاج جاری

تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے شہر کنگن پور میں واقع احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال پاکستان کا واحد ٹرسٹ ہسپتال ہے جو بہت ہم کم عرصے میں ایک چھوٹے سے شہر میں مخیر حضرات کے تعاون سے پایہ تکمیل کو پہنچا اور تھیلیسیمیا کے مریض مہمان بچوں کی مکمل نگہداشت اور علاج میں مصروف عمل ہے

ہسپتال انتظامیہ احسن جمال ،ابتسام الہی و دیگر نے بتلایا کہ تھیلیسیمیا صرف ایک بیماری نہیں بلکہ پریشانیوں آزمائشوں اور مشکلات کا ایک طویل سلسلہ ہے جس سے لڑتے یہ بہادر بچے اور ان کو دیکھ کر جیتے مرتے انکے والدین کے لئے ہر روز ایک مصیبت کا دن ہوتا ہے جنہیں اپنے لخت جگر کو ایک بار بلڈ لگواتے ہی فوری دوبارہ لگوانے کا فکر شروع ہو جاتا ہے اور یہ سلسلہ یونہی چلتا رہتا ہے

آپ کا ان بچوں کے ساتھ تعاون کتنا اہم ہے اسکا صرف اندازہ اس وقت لگایا جا سکتا ہے جب آپ کسی بچے کے والدین سے ملاقات کریں
یہ بچے اور ان کے والدین آپ کے لیے پل پل دعا گو رہتے ہیں اور بیمار کی دعا رد نہیں کی جاتی

احباب نے اس چھوٹے سے شہر میں اتنی جلدی دل کھول کر تعاون کرکے جلد سے جلد ہسپتال کی تکمیل میں دن رات ایک کیا جس پرہم اور یہ مہمان بچے آپ کے شکر گزار ہیں

آئیں ماہ مقدس رمضان المبارک کی آمد ہے اور ماہ مقدس میں زیادہ سے زیادہ جانیں بچا کر اپنے لیے صدقہ جاریہ بنائیں .

Leave a reply