احسن اقبال جامعیہ نعیمیہ پہنچ گئے ، نفرت اور تکفیر پر کی اہم بات

0
25

احسن اقبال جامعیہ نعیمیہ پہنچ گئے ، نفرت اور تکفیر پر کی اہم بات

باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نےجامعہ نعیمیہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جامعہ نعیمیہ سے تین نسلوں کا تعلق ہے، سرفراز نعیمی اور میں نے نفرت کی گولی کھائی انہیں شہادت اور مجھے نئی زندگی ملی ، سرفراز نعیمی بارود کی نفرت کا شکار ہوئے جس نے عالم کی جان لی،

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جس نے سرفراز نعیمی کی جان لی وہ بھول گیا عالم کا کیا مرتبہ ہے، مجھے الیکشن میں مہم کا سامنا کرنا پڑا نفرت و تعصب کی برین واشنگ کی جاتی تو انسان کو اندھا کر دیتی ہے،

ان کا کہنا تھا ایک ایسا انسان جس نے ناموس رسالت کا قانون پاس کروایا ہو اگر اس کے بیٹے کو ناموس رسالت کی گواہی دینی پڑے تو پھر کوئی بات نہیں رہ جاتی، برین واشنگ کی جاتی ہے جس سے مسلمان کوُمسلمان سے لڑایاجاتاہے،

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کلمہ وہ روشنی ہے جو کائنات کی قیمتی چیز ہے پڑھنے کے بعد لائق احترام ہوجاتاہے، کلمہ پڑھنے والے کا فیصلہ کسی انسان نے نہیں بلکہ اللہ نے کرنا ہے،

لیگی رہنما کاکہنا تھا کہ دنیا میں کسی کو حق حاصل نہیں کون جنتی یا کون جہنمی ہے،

Leave a reply