احسن اقبال کے ریمانڈ میں توسیع، عدالت میں کہا میں "نائیٹ کلب” تو نہیں بنایا
احسن اقبال کے ریمانڈ میں توسیع، عدالت میں کہا میں "نائیٹ کلب” تو نہیں بنایا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما احسن اقبال کے جسمانی ریمانڈ میں سات روز کی توسیع کر دی گئی،نیب نے عدالت سے احسن اقبال کا مزید جسمانی ریمانڈ مانگا تو احسن اقبال کے وکیل نے مخالفت کی تا ہم عدالت نے احسن اقبال کے ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع کر دی،عدالت نے احسن اقبال کو 20 جنوری کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا.
دوران سماعت احسن اقبال نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ نیب کا یہ کیس پاکستان کی لطیفوں کی تاریخ میں لکھا جائےگا،میں نے سپورٹس سٹی کلب بنایا ہے نائیٹ کلب نہیں،ایک نہیں10کمپلکس اور بننےچاہیئے،
احسن اقبال نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی دور میں 932 ملین کا پراجیکٹ اناؤنس ہوا،پیپلزپارٹی دور میں ہم نے نارووال شہر کا نہیں کہا تھا، یہ ایک کھنڈر تھا، ہم نے اسے مکمل کیا، ایسے بہت سے منصوبے ہیں جن میں وفاقی حکومت مدد کرتی ہے، 70 سال میں ایسے کوئی پراجیکٹ نہیں بنا
احسن اقبال نے مزید کہا کہ کیا نارووال اسرائیل میں ہے یا انڈیا کا حصہ ہے،40 کروڑ روپے کا بجٹ روک کر پراجیکٹ کو کھنڈر بنادیا ہے،پروجیکٹ دوبارہ سیٹ کرنے میں اربوں روپے لگیں گے،عمران نیازی کو کیس میں شامل کیا جائے، انہوں نے بجٹ روکا،
احسن اقبال کیخلاف اقامہ ،بیرون ملک ملازمت کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئیں، نیب نے عدالت میں کہا کہ احسن اقبال اقامے کی بنیادپرملازمت کرتے رہے، احسن اقبال کےخلاف تحقیقات کرناچاہتے ہیں، دستاویزات بہت زیادہ ہیں ،مزید وقت درکارہے،احسن اقبال اپنے علاقے کو نوازنا چاہتے تھے ، احسن اقبال نے اپنی خواہش کیلئےسرکاری خزانہ لٹادیا،
احسن اقبال کو نیب نے کیوں گرفتار کیا؟ ایسی وجہ سامنے آئی کہ ن لیگ حیران رہ گئی
احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو
نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو گرفتار کر لیا، اس حوالہ سے نیب نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے،
نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز
نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟
تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا
احسن اقبال اسپورٹس سٹی کیس میں نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے تھے.احسن اقبال کو نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں نیب نے طلب کیا تھا،نیب راولپنڈی کی جانب سے احسن اقبال کو 23 دسمبر بروز پیر کو طلبی کا سمن جاری کیا گیا تھا۔