گرفتاری کی بجائے احسن اقبال کے ساتھ کیا سلوک کیا جانا چاہیے تھا، شہباز شریف کا رد عمل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ احسن اقبال کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں .احسن اقبال کی بلاجواز گرفتاری نیب نیازی گٹھ جوڑ کا ثبوت ہے.سی پیک اورپاک چین دوستی کو مضبوط بنانیوالےکی گرفتاری افسوسناک ہے .
شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان کی خدمت کرنے والےکی گرفتاری اچھی روایت نہیں.حکومت نے اپنی نااہلی چھپانے کے لیے احسن اقبال کوگرفتار کیا،احسن اقبال عوامی مسائل اجاگر کرنے کے لیے سیاسی سرگرمیاں کررہےتھے،جس منصوبےپر شاباش ملنی چاہیے تھی، اس میں انہیں گرفتارکیاگیا.احسن اقبال کی گرفتار ی سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے .عمران نیازی حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہوچکی ہے .
انہوں نے کہا کہ احسن اقبال پارٹی کی تنظیم نو اور ملک بھر میں عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے سیاسی سرگرمیاں کررہے تھے، جس ادھورے منصوبے کو مکمل کرنے پر احسن اقبال کو شاباش ملنا چاہئے تھی، اس میں ان کی گرفتاری سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے۔
نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز
نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟
تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا
احسن اقبال آج اسپورٹس سٹی کیس میں نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے تھے.