احسن اقبال کی ہو گی آج نیب میں پیشی، کس کی خواہش پر اندر کرنا چاہتے ہیں ؟ احسن اقبال بول پڑے

0
46

احسن اقبال کی ہو گی آج نیب میں پیشی، کس کی خواہش پر اندر کرنا چاہتے ہیں ؟ احسن اقبال بول پڑے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کی آج نیب میں پیشی ہو گی، نیب نے احسن اقبال کو نارووال سپورٹس سٹی منصوبے سے متعلق دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے،نیب راولپنڈی کی جانب سے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو آج 23 دسمبر بروز پیر کو طلبی کا سمن جاری کیا گیا تھا، نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ان سے نارووال سپورٹس سٹی منصوبے میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق تفتیش کرے گی۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نیب کے بلوانے پر ضرور جائیں گے۔ سپورٹس سٹی منصوبہ میں کوئی کرپشن نہیں کی۔ میرا اس منصوبہ کے تعمیراتی کام سے کوئی تعلق نہیں، کرپشن کے بے بنیاد الزامات سے کردار کشی کی جا رہی ہے۔ نارووال ہندوستان کا حصہ نہیں، پاکستان میں ہے۔ پشاور بی آر ٹی کے ہوتے کسی اور منصوبے کی تفتیش ایک مذاق ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان نیازی کی فرمائش ہے کہ مسلم لیگ ن کے سینئر لیڈر اندر کریں

Leave a reply