سپریم کورٹ، خواجہ برادران کی درخواست ضمانت پر سماعت،کون عدالت پیش نہ ہوا؟

0
40

سپریم کورٹ، خواجہ برادران کی درخواست ضمانت پر سماعت،کون عدالت پیش نہ ہوا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خواجہ برادران کی درخواست ضمانت پرسماعت بغیرکارروائی ملتوی کر دی گئی،جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نےسماعت کی ، ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعدرفیق کےوکیل علالت کےباعث عدالت پیش نہ ہوسکے

خواجہ برادران کےوکیل اشتراوصاف کی جگہ سیدقلب حسن سپریم کورٹ میں پیش ہوئے اور کہا کہ اشتراوصاف کاپیغام ملاان کی طبیعت خراب ہے عدالت نےکیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی

خواجہ برادران پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔عدالت نے ریفرنس کے 3 ملزموں ندیم ضیاء، عمر ضیاء اور فرحان علی کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے جنہوں نے پیراگون سوسائٹی میں سادہ لوح شہریوں سے 59 کروڑ کا فراڈ کیا ہے۔

آپ نے بحث مکمل کرنی ہے یا باہر جانا ہے؟ عدالت کے استفسار پر خواجہ سعد رفیق نے کیا کہا؟

لاہور کی احتساب عدالت نے 4 ستمبر کو مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں بے ضابطگیوں پر دائر ریفرنس میں فرد جرم عائد کی تھی۔ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔

میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟

واضح رہے کہ 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد نیب نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ خواجہ برادران کو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا

Leave a reply