احسن اقبال کی ایم کیو ایم کے تحفظات جلد دور کرنے کی یقین دہانی

0
82
kms and ahsan

کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کی اسلام آباد میں وفاقی وزیر احسن اقبال سے ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں ڈپٹی کنوینر خواجہ اظہار الحسن بھی موجود تھے ،خالد مقبول صدیقی نے احسن اقبال کو مردم شماری سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ، خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ مردم شماری کے نتائج سے ایم کیو ایم کے ساتھ ساتھ کراچی اور حیدرآباد کے اسٹیک ہولڈرز اور سول سوسائٹیز بھی مطمئن نہیں ، مردم شماری کے اعداد و شمار کی ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے دوبارہ تصدیق کروائی جائے،کراچی میں اب بھی ہزاروں ایسی عمارتیں ہیں جہاں مردم شماری کا عملہ نہیں پہنچ سکا تھا ،احسن اقبال نے ایم کیو ایم کے تحفظات جلد دور کرنے کی یقین دہانی کروا دی،مردم شماری کی درستگی و تصدیقی عمل کیلئے احسن اقبال نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی گزارشات سے مکمل اتفاق کیا، ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مردم شماری جیسے اہم قومی مسئلہ پرخصوصی توجہ دینے پر احسن اقبال اور وزیراعظم میاں شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا

یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں

قبل ازیں وزیرمملکت پلاننگ و مردم شماری احسن اقبال اور وزیراعظم شہباز شریف کے نام ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے خط۔ بھی لکھا تھا،خط میں درست مردم شماری کو یقینی بنانے اورمزید اقدامات اُٹھانے زوردیا تھا ،خط میں کہا گیا تھا کہ اگر اعدادوشمار کو درست نہ کیا گیا تو ایم کیو ایم سمیت سول سوسائٹی، اسٹیک ہولڈرز کراچی حیدرآباد کے عوام اس مردم شماری کے نتائج کو تسلیم نہیں کریں گے ملک کے مختلف حصوں اور خاص طور پر سندھ کے شہری علاقوں اور کراچی میں مردم شماری پر موجود اعتراضات کو دور کیا جائے کراچی اور حیدرآباد میں مردم شماری میں دانستہ بے ضابطگیاں کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں ان جعلی اعداد وشمار سے سندھ کے شہری علاقوں کے پاکستانیوں کو ان کے سیاسی اور معاشی حقوق سے محروم کرنے کی سازش ہے

Leave a reply