پٹرولیم مصنوعات کے بعد آٹے اور ایل پی جی کی قیمت میں بھی بڑی کمی

0
33

اسلام آباد،لاہور: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد اوگرا نے بھی ایل پی جی کی قیمت میں 37 روپے کی بڑی کمی کردی۔

باغی ٹی وی : اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 37 روپے فی کلو کمی کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیانوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں امپورٹ اور لوکل ایل پی جی کی قیمت 197 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 438 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 1686 روپے کمی کی گئی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی

ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ گھریلو سلنڈر 2322 روپے اور کمرشل سلنڈر 8933 روپے میں فروخت ہوگا، ہمارے فارمولے پر عمل کیا جائے تو قیمت میں مزید کمی کی جاسکتی ہے۔

دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد لاہور میں چکی آٹا کی فی کلو قیمت میں 20روپے تک کمی کر دی گئی چکی آٹے کی فی کلو قیمت 150 روپے مقررکی گئی ہے، اوپن مارکیٹ میں گندم کی فی من قیمت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں گندم کی فی من قیمت 4300 روپے مقررکی گئی ہے، چکی اونرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گندم کی قیمت کم ہوگی تو آٹے کا ریٹ بھی کم ہوگا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیاکپ 2023 میں شرکت نہیں کرے گی،بھارتی میڈیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کا اعلان کیا وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا اور نہ ہی روپے کی قدر میں بہتری آئی مگر کوشش کر کے عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی جارہی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا حالیہ کمی کے بعد ڈیزل پانچ روپے کمی سے 253 روپے، فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 262 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 147 روپے 68 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت 164.07 روپے پر برقرار رہے گی نئی قیمتوں کا اطلاق آج یعنی یکم جون کی رات 12 بجے سے 15 جون کی رات 12 بجے تک کیا گیا ہے-

عشق عمرانی میں جلنے والے پروانوں،دیوانوں کی اب تسلی ہوگئی ہوگی،مریم اورنگزیب

قبل ازیں گزشتہ روز حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورزپرمختلف برانڈکےبناسپتی گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کی جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورزپرمختلف برانڈ کےبناسپتی گھی کی قیمت585روپے سےکم ہوکر517روپےفی کلوہوگئی،بناسپتی گھی کی فی کلوقیمت میں بھی68روپے تک کمی کی گئی ہے۔

اسی طرح ایک لیٹرکوکنگ آئل کی قیمت610روپےسےکم ہوکر517روپےہوگئی،یوٹیلٹی اسٹورزپرکوکنگ آئل93روپےفی لیٹرتک سستا ہوگیا ہے کوکنگ آئل اوربناسپتی گھی کی قیمتوں میں کمی کااطلاق فوری کیا گیا-

گھر میں دھماکہ،تین خواتین سمیت پانچ افراد کی موت، وزیراعلیٰ کا نوٹس

Leave a reply