گھر میں دھماکہ،تین خواتین سمیت پانچ افراد کی موت، وزیراعلیٰ کا نوٹس

0
59
کوٹ ادو

کوٹ ادو کے علاقے میں گھر میں دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی جس پر سیکورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے

دھماکا گھر میں بنائی ہوئی کباڑی کی دکان میں ہوا۔دھماکے میں پانچ افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوئے۔جاں بحق افراد کی شناخت محمد اقبال ،محمد بلال حسینہ مائی،شانو مائی اور سعدیہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔ دھماکے کی جگہ پر امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں

ترجمان ریسکیو کے مطابق ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ کو کال موصول ہوئی جس میں کالر نے بتایا کہ گھر کے کمرے میں نامعلوم چیز کے دھماکے سے پانچ افراد جاں بحق اور تین زخمی ہیں۔ آپ جلدی سے ایمبولینس روانہ کروا دیں۔ریسکیو 1122 کنٹرول روم مظفرگڑھ نے فورا” کوٹ ادو سنٹرل ریسکیو اسٹیشن سے تین ایمبولینسز کو جائے حادثہ پر روانہ کروادیا اور ساتھ پولیس کنٹرول کو بھی انفارم کر دیا گیا۔ریسکیو سٹاف آن لوکیشن ہوا تو عینی شاہدین نے بتایا کمرے میں نامعلوم چیز کے دھماکے سے پانچ افراد موقع پر جانبحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ٹیم نے امدادی کارواٸیوں کا آغاز کردیا ہے۔ دھماکے کی نوعیت کے بارے کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔ کرائم سین یونٹ ٹیم ڈی جی خان سے روانہ ہے جبکہ پولیس موقع پر موجود ہے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کوٹ ادو کے قریبی قصبہ دائرہ دین پناہ میں دھماکے کے نتیجے انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے، وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہارکیا ہے، وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے آئی جی سے افسوسناک واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی اور کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائے جائیں۔

کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کوٹ ادو میں دھماکہ کا نوٹس لیا اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے رپورٹ طلب کرلی ،کمشنر ڈی جی خان نے امدادی سرگرمیوں کو تیز کرنے اور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ،کمشنر نے نزدیکی ہسپتال میں ضروری انتظامات کی ہدایت کی اور کہا کہ زخمیوں کو ہر ممکن علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جائیں

برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

Leave a reply