جنگ ہوئی تو ایران اسرائیل پر بمباری کی اہلیت رکھتا ہے،حزب اللہ لیڈر

0
62

لبنان کی تہران نواز ملیشیا حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے کہا ہے ’’کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ چھڑنے کے بعد امریکی اتحادی اسرائیل’غیر جانبدار‘ نہیں رہے گا اور ایران اسرائیل پر بمباری کی اہلیت رکھتا ہے

حسن نصراللہ نے امریکا کی طرف سے تنظیم سے وابستہ دو ارکان پارلیمںٹ پر پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا یہ پابندیاں دوطرفہ جنگ کا حصہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ لبنان کے ایک بڑے طبقے کی نمائندگی کرتی ہے۔ اگر جماعت پرپابندیاں عاید کی جاتی ہیں تو ریاست کے پاس دبائو برداشت کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

حزب اللہ کے زیر انتظام عربی زبان میں نشریات پیش کرنے والے’’المنار‘‘سیٹلائیٹ ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے خصوصی انٹرویو میں حسن نصر اللہ نے ایک سوال کا دیتے ہوئے کہا کہ ’’ایران، اسرائیل پر پوری طاقت اور خوںخاری سے بمباری کی صلاحیت رکھتا ہے۔‘‘

حسن نصر اللہ کا یہ تبصرہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلامی جمہوریہ کے خلاف لفظی جنگ کو مزید ہوا دے رکھی ہے
حزب اللہ کے رہنما نے کہا کہ’’امریکیوں کو جب یہ بات سمجھ آتی ہو کہ یہ جنگ اسرائیل کا صفایہ کر سکتی ہے، تو وہ ایسی جنگ کے بارے میں کئی مرتبہ سوچیں گے۔‘‘ انھوں نے کہا کہ خطے میں ایران کے خلاف امریکی جنگ روکنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔
ا
مریکا نے لبنابی ملیشیا حزب اللہ کے مزید ارکان پر پابندی عائد کردی

حسن نصراللہ نے شام میں اپنے جنگجوئوں کی تعداد کم کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں اس امرکی تصدیق کی ان کی تنظیم حزب اللہ میں اپنا اثرونفوذ کم کرنا چاہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کا ہرجگہ موجود ہونا ضروری نہیں۔ حزب اللہ جنگجوؤں کی تعداد میں کمی بیشی کی جا سکتی ہے۔

Leave a reply