احسن اقبال نے عسکری قیادت سے ملاقات نہ کرنے کا سرکلر جاری کر دیا

0
134

احسن اقبال نے عسکری قیادت سے ملاقات نہ کرنے کا سرکلر جاری کر دیا

باغی ٹی وی : احسن اقبال نے عسکری قیادت سے ملاقات نہ کرنے کا سرکلر جاری کر دیا۔ لیگی رہنما نے سرکلر سابق وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر جاری کیا۔

مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال کی جانب سے جاری کر دہ سرکلر میں کہا گیا کوئی بھی شخص یا وفد عسکری قیادت سے ملاقات نہیں کرے گا، قومی مفاد اور آئین میں رہتے ہوئے ضرورت ہوئی تو پارٹی قائد سے اجازت لے کر ملاقات ہو سکے گی، علیحدگی سے ملاقات کرنے پر قیاس آرائیاں کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے جس کو روکنے کے لیے یہ اقدام کیا گیا۔

سرکلر میں مزید کہا گیا کہ ہم پاکستان کی سلامتی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور ہمارا ایجنڈہ قومی مفاد ہے، نواز شریف کی اے پی سی کی تقریر کو پذیرائی ملی، کارکنوں اور رہنماؤں کو بھی اسی بیانیہ کو لے کر چلنا ہوگا کیونکہ ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لیے ہمیں اپنے بیانیہ پر عمل پیرا ہو کر ہی کامیابی ملے گی.

شہباز شریف کو گرفتار کرنے کی کوشش نیب گردی نہیں بلکہ دہشتگردی ہے،احسن اقبال


واضح رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ نوازشریف کا ہرلفظ،جملہ پارٹی کے ہر کارکن کے لیے اہم ہے،

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو تباہ کیاگیا،2013 اور18 کے درمیان ملک میں معیشت اچھی تھی،بدگمانی پھیلانے والے شر انگیزی سے کام لے رہے ہیں ،پاکستان کو آج سنگین خطرات کا سامنا ہے، ن لیگ توانائی ،معیشت ،دہشت گردی اور دیگر چیلنجز سے نمٹنے میں کامیاب ہوئی،ا

کا کہنا تھا کہ جادو منتر سے پی ٹی آئی اقتدار میں آئی ،اے پی سی کے بعد حکومتی ایوانوں میں زلزلہ برپا ہے،اے پی سی سے نواز شریف کا خطاب تمام لیگی کارکنان کی ترجمانی ہے، مسلم لیگ نواز کی ڈاکٹرائن کیساتھ کھڑی ہے،4سال میں مسلم لیگ ن نے 11 میگا واٹ بجلی بناکرریکارڈ بنایا ،وسیم اکرم پلس کی صورت پنجاب سے انتقام لیا جارہا ہے،وسیم اکرم پلس نے ترقی کے سفر کو ریورس لگا دیا ہے،ہم جیل سے ڈرنے والے نہیں

Leave a reply