احسن اقبال نے وزیراعظم کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی درخواست نیب کو دے دی
باغی ٹی وی : احسن اقبال نے نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس منصوبہ کے فنڈز روکنے کے الزام میں وزیراعظم کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی درخواست نیب کو دے دی۔
پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے مریم اورنگزیب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نجم سیٹھی نے نارووال کمپلیکس گراؤنڈ میں پی ایس ایل میچ کا وعدہ کیا تھا، میرے خلاف نارووال سپورٹس کمپلیکس میں بے ضابطگیوں کا مقدمہ دائر کیا گیا، نارووال سٹی کمپلیکس کی آسٹرو ٹرف برباد کر دی گئی، انتقامی کارروائی کے نتیجے میں پاکستان کھیلوں کے منصوبے سے محروم ہوا، نارووال سٹی کمپلیکس منصوبے کو فی الفور مکمل کیا جائے۔
احسن اقبال نے کہا پی ٹی آئی کیخلاف تمام ریفرنس نیب میں لائیں گے، ایسا کبھی نہیں ہوا گندم مارکیٹ میں آئے اور آٹے کا بحران پیدا ہو جائے، نوجوان شخصی سحر سے نکلیں اور دیکھیں ملک کدھر جا رہا ہے، پوری دنیا میں ملک کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔
احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو
نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز
نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟
تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

واضح رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے گزشتہ برس اپریل میں نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے میں قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کی تحقیقات کا حکم دیا تھا ،نیب کی جانب سے کہا گیا تھا کہ منصوبہ بناتے وقت سیکیورٹی خدشات کا خیال نہیں رکھا گیا۔ نارووال سپورٹس سٹی منصوبہ بھارتی سرحد سے صرف 800 میٹر دور ہے ۔ چیئرمین نیب نے اس بات کی بھی جانچ پڑتال کی ہدایت کی تھی کہ قواعد و ضوابط کیخلاف ڈی جی پاکستان ا سپورٹس بورڈ کو نارووال ا سپورٹس سٹی کا پراجیکٹ ڈائریکٹر کیسے بنایا گیا؟








